1
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دینے والے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکریٹری معطل،,ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف آئینی درخواست کیوں دی؟سلمان منصورکی معطلی کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس میں دی گئی ہے،سلمان منصورنےایسوسی ایشن کےعہدے کارولزکےبرعکس غلط استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی، سلمان منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف بطورسیکرٹری آئینی درخواست داخل کررکھی تھی رولز کےتحت صدراورایگزیکٹوکمیٹی کی منظوری لیناضروری تھی جونہیں لی گئی۔
2
ٹیکس چوری روکنےکیلئےسیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری،نوٹیفکیشن کے مطابق مینوفیکچررز کیلئے ماہانہ گوشواروں میں اشیاء اور سپلائی کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے ڈسٹری بیوٹرز اورہول سیلرزکیلئےدرآمد کردہ اشیاء اور سپلائی کی تفصیلات بھی دیناہوں گی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کاقابل ٹیکس اشیاء سپلائی کرنےوالےتمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز پر بھی اطلاق ہوگاایف بی آر نے اس حوالےسےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
3
راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 مجرمان کو سزائے موت سنا دی ۔سزا پانے والوں میں رانا عثمان ، اشفاق علی، سلمان سجاد اور واجد علی شامل ہیں ، عدالت کی جانب سے مجرمان کو 10 ، 10 سال قید اور 10 ، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیاہے ۔
مجرموں کیخلاف پیکا کی سیکشن 11 کے تحت اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا ، کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمدطارق ایوب کی جانب سے سنایا گیا ۔
4
حکومت کی رضا مندی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر قبل طلب کیا گیا تھا جس میں جنید اکبر خان کو چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا ، اس سے قبل تحریک انصاف نے جنید اکبرخان کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے نام حکومت کو بھجوا دیا تھا ۔
5
رجب بٹ کوغیرقانونی طور پرشیر کا بچہ رکھنے پر ایک سال کی سزا سنادی گئی۔لاہورکی مقامی عدالت نےرجب بٹ کےخلاف غیرقانونی طورپرشیرکا بچہ رکھنے کےمقدمےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا،رجب بٹ ہر مہینے کے پہلے ہفتے جانوروں کے حقوق سے متعلق وی لاگ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ملزم رجب بٹ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اقرار کیا کہ انہوں نےاجازت اور لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ رکھا ،عدالت نے فیصلے میں لکھا رجب بٹ ایک سال کے لیے کمیونٹی سروس کریں گےاورہرمہینے کے پہلے ہفتے جانوروں کے حقوق سے متعلق وی لاگ بنائے۔
فیصلے کےمطابق مجرم فروری 2025 سے جنوری 2026 تک کمیونٹی سروس کرے،عدالت نے مزید لکھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب مجھے احساس ہو گیا ہےکہ میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا میں نے اس عمل سے ایک غلط مثال قائم کی۔