1
شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت کی ملاقات،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
2
پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے لئے تمام کمیٹیاں تحلیل، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی ن لیگ سے مذاکرات کے لئے تمام کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔
ن لیگ سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا، صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔
3
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان بحال نہیں کرسکتی تو نتیجہ خطرناک ہوگا۔ اس وقت ہمارے ملک میں امن و امان بہت زیادہ خراب ہے، میں ابھی کے پی کے سے آیا ہوں خیبر پختونخوا تو ایسے خطروں سے دوچار ہے۔
بڑی شرم کی بات ہے کہ خیبر پختونخوا میں مغرب کے بعد خود پولیس والے تھانوں میں چھپ جاتے ہیں اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ جاتے ہیں، یہی حال بلوچستان کا ہے افسوس یہ ہے دشمن بھی نظر نہیں آتے اور لاشیں بھی گرتی ہیں۔ امن و امان کو اگر حکومت بحال نہیں کر سکتی تو اس کا اگلا نتیجہ بہت خطرناک دیکھ رہا ہوں، تمام سیاسی سٹیک ہولڈر سیاسی جماعتیں مل کر کم از کم امن و امان پر اتفاق کر لیں۔جامعہ تفہیمات اسلامیہ اٹک میں جمعہ کے خطبہ کے بعد میڈیا سے گفتگو
4
فاقی وزیر برائے پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مضبوط اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور توانائی کے تحفظ جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی عزم پر زور دیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تبدیلی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے توانائی، انفراسٹرکچر، سماجی شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے اسٹریٹجک اقتصادی اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعاون ہمارے پائیدار ترقی کے عزائم کو آگے بڑھانے، اقتصادی لچک کو بڑھانے اور کمیونٹیز کی ترقی میں اہم ہے۔
5
ہراسگی کی شکایت پر ریسکیو اہلکار معطل، گرفتار کر لیا گیادینہ کی خاتون کی طرف سے ہراسگی کی شکایت پر ریسکیو اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شکایت سیل کی ٹیم اور پولیس کو شاباش دی۔خاتون نے ریسکیو 1122 کے اہلکار پر جنسی زیادتی، بلیک میلنگ اور نوکری دلوانے کے جھوٹے وعدے پر رقم بٹورنے کے الزامات عائد کیے۔چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے دینہ کی خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا، چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل شعیب مرزا نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
6
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے اور سیکڑوں کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے، نئی انتظامیہ کے حلف اٹھانے کے صرف تین دن بعد ایک بڑے آپریشن میں سیکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار اور ملک بدر کیا گیا۔
کیرولین لیوٹ نے ایک آن لائن پوسٹ میں بتایا "ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا، جن میں ایک مشتبہ دہشت گرد، ٹرین دے ارگوا گینگ کے چار اراکین، اور نابالغوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث کئی افراد شامل ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے سیکڑوں غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا، حکام کے مطابق تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری آپریشن جاری ہے، وعدے کیے گئے تھے اور اب انہیں پورا کیا جا رہا ہے۔
7
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہفتے سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستانی اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ملتان ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو میچ کے تیسرے دن 127 رنز سے شکست دی تھی۔
ذرائع کے مطابق تجربے کار اوپنر امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئےکپتان شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا۔