1
پنجاب کے محکمہ تعلیم نے دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل کردیا۔سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا تھاکہ مضمون میں ان خواتین کا ذکر کیا گیا ہے جنھوں نے اپنے شعبے میں نام بنایا، ان خواتین میں محترمہ فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو شامل ہیں۔
سیکرٹری اسکولزایجوکیشن کے مطابق ان خواتین میں بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، جسٹس عالیہ نیلم، فہمیدہ مرزا، بلقیس ایدھی، شمشاد اختر، نگار جوہر، ثمینہ بیگ اور ارفع کریم بھی شامل ہیں۔
2
پاکستان کی بنگلادیش کیساتھ برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوگیاسینیٹ میں وقفہ سوالات میں وزارت تجارت کا تحریری جواب جمع کرایا گیا۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنگلا دیش کےساتھ برامدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان کی چین کو برآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔
وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ پاکستان کی چین کوبرآمدات ایک ارب 35 کروڑ 75 ہزار ڈالررہیں اور یہ برآمدات پہلے ایک ارب 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔وزارت تجارت کے مطابق سوتی دھاگے، تیل کے بیج، پیٹرولیم، آئل اور سبزیوں کے رس جیسے شعبوں میں نمایاں کمی ہوئی۔وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ کپاس کی برآمد میں کمی ہوئی، گھوڑے جیسے جانوروں کی کھالوں کی برآمد میں 100 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
3
اسرائیل کاجنگ بندی معاہدے میں طے ڈیڈ لائن کے بعد بھی جنوبی لبنان میں فوج تعینات رکھنے کا اعلان،اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر اب تک پوری طرح عمل نہیں کیا گیا ہے۔
لبنان میں جنگ بندی معاہدہ 27 نومبر 2024 کو نافذ ہوا تھا جس کے تحت 60 روز کے اندر حزب اللہ کو اپنے جنگجو اور ہتھیار دریائے لیطانی کے جنوب سے ہٹانے تھے، اسرائیلی فوج کو اس علاقے سے انخلا کرنا تھا اور لبنانی افواج کو یہاں کنٹرول سنبھالنا تھا۔


