1
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائی اور فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھنا تھا۔سپریم کورٹ کے سامنے جو احتجاج ہوا تھا، اس سے متعلق ایک مقدمہ ہوا تھا، اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی، اس میں درخواست ضمانت پر سماعت چل رہی ہے۔
بہت سارے وکلا پر مقدمات ہوئے ہیں، اس میں پیش ہو گئے تھے، اب 4 تاریخ کو سماعت مقرر ہوئی ہے، جج صاحب نے کہا ہے امید ہے چار تاریخ کو یہ کیس ختم ہو جائے گا۔مذاکرات بہترین راستہ ہے اور مزاکرات ہونے چاہیے تھے اور بڑی فراخدلی سے ہم نے یہ شروع کر لیے تھے، تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے بیٹھے تھے، حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا۔
عمران خان اور بشری بی بی کو جس طریقے سے سزائیں دی گئی ہے، لیکن ان سب چیزوں کے باوجود خان صاحب نے اعلان کیا تھا کہ ہم دو مطالبات رکھتے ہیں اور اس پر ہم مذاکرات کریں گے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو
2
شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع،اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، بیرسٹر گوہر ، سردار مصروف، فلک ناز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔ کیس کی سماعت بھی 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
3
وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات، مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی،ملاقات کے دوران مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے ، محسن نقوی نے کہا کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،
4
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد 27 جنوری کو کرم صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے، انسانی اسمگلنگ کا قلع قمع ہونا چاہئے، مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی حکومت ایک پیج پر ہیں۔
5
رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور ائیر پورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشان دہی کی۔مشتبہ کیس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایم پاکس ہیلتھ ایمرجنسی کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
اس کیس کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے۔ایم پاکس سے عوام کو بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی اور صوبے ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے پر عزم ہیں۔کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ
6
دہشتگردی کا خدشہ؛ پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 آپریشنز میں 10 دہشتگرد گرفتار،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز(آئی بی اوز) کیے گئے۔
انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی ، شیخوپورہ ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیں۔
راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی بی ڈی بم، 11 حفاظتی فیوز، 22 فٹ تار، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی۔ دہشتگردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم کے نام سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
رواں ہفتے میں 2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران736 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔ کومبنگ آپریشنز میں111849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
7
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے وہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے۔ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے دور حکومت میں پارلیمنٹ کو مضبوط و مستحکم کیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر آصف علی زرداری نے اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔
8
اسرائیل کے سوا تمام ممالک کیلیے امریکا کی غیرملکی امدادی پروگرامز کی فنڈنگ بند،امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں تقریباً تمام امدادی پروگراموں کے لیے نئے فنڈز معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں اور اسرائیل کے علاوہ مصر کو فوجی امداد کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔
امریکا کے اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکی امداد سے چلنے والے ہونے والے اربوں ڈالر کے صحت، تعلیم، جاب ٹریننگ، انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی سے متعلق منصوبوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔عالمی سطح پر امریکا سب سے زیادہ امدادی فنڈز جاری کرتا ہے اور 2023 کے دوران یہ فنڈز 60 ارب ڈالر تھے جو کہ امریکی بجٹ کا ایک فیصد بنتا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر کا حوالہ دیا گیا ہے۔
9
دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف 9 وکٹیں گرگئیں۔ویسٹ انڈیز نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کیخلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنالیے۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا، کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
مڈل آرڈر بیٹر کیویم ہوج 21 اور کیمار روچ 25 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم گڈاکیش موتی 31 اور جومل واریکن 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 5، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔
کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے روک سکیں۔ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔
10
حماس کا آج مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان،غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز رہا کی جانے والی فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ آج 200 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔
11
چینی سرمایہ کاروں کی پولیس کے خلاف درخواست پر صوبائی وزیر داخلہ کا نوٹس،محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر نوٹس لیا ہے اور آئی جی سندھ کو انکوائری اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
حکومت سندھ ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چینی شہریوں کی سیکیورٹی کی پابند ہے اور ہدایت کی کہ چینی شہریوں کی "فول پروف سیکیورٹی” یقینی بنائی جائے۔
12
رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت کی جانب سے سزائیں سنا دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے نتیجے میں مجرم رضوان گو ہر کو قتل کے جرم میں سزا موت اور06 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مجرم کمال احمد کو عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرموں کو قرار واقعی سزا سنائی، جس پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث مجرموں کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔