1
تحریک انصاف نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔تحریک انصاف نےدرخواست سمیرکھوسہ ایڈووکیٹ کےذریعے دائرکی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سے26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دے،فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو ججز کی تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی،عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو،برخلاف کوئی ترمیم نہیں ہوسکتی ،26ویں ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے بھی خلاف ہے،
2
کمشنر کوہاٹ کے زیرانتظام کرم میں جرگہ آج ہوگا جرگےمیں چیف سیکرٹری،آئی جی اورسیکیورٹی حکام شرکت کریں گے۔امن جرگےمیں لوئرکرم کی امن کمیٹی کے ممبران بھی شریک ہوں گے،جرگےمیں کرم امن معاہدےپردستخط کرنے والے بھی شریک ہوں گے، جرگے میں امن معاہدے پر دستخط کنندگان کی ذمےداریوں کو اُجاگرکیاجائےگا۔
3
اسلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری،صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کے بعد ارکان کی تقرری کا عمل مکمل ہوگیا، اراکین کی تعداد 20 ہوگئی۔
ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق رانا شفیق پسروری کو مزید 3 سال کیلئے کونسل کا رکن نامزد کیا گیا، صاحبزادہ حافظ امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری بھی سی آئی آئی کے رکن تعینات کردیئے گئے ہیں۔وفاقی وزارت قانون سے نئے اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا، چاروں اراکین کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔
4
حکومت کا گزشتہ سال حج کرنے والےعازمین کی اضافی رقوم واپس کرنے کا اعلان،وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے سما سے گفتگو کرتے ہوئےکہا رقوم کی واپسی کیٹگری کےحساب سےہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کےمطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منیٰ میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھےاس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا،
5
پولیس پر تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن بساط طاہر گرفتار،اٹک پولیس نے 26 نومبر کو پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون کارکن بساط طاہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
اٹک پولیس کے مطابق 26 نومبر 2024ء کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن بساط طاہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولی کے مطابق بساط طاہر سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کی صاحبزادی اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی ہیں۔


