1
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےپی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دیں،کہاکوئی اور ایڈونچر بھی کرنا ہے تو کر لیں،ریاست کو گھٹنوں پر لانے کا شوق پورا نہیں ہو گا۔
دوسری جماعتوں کو ملانے کی کوشش کریں گے لیکن پھر منہ کی کھائیں گے،القادر کیس میں سزا ہوئی،کوئی احتجاج نہیں ہوا، ان میں فتنہ فساد کرنے کی سکت نہیں،ان کو ہر طرف سے ناں ہوگئی ہے،مریم نوازکی پالیسیز کوبھی فتنہ پارٹی نےسیاست کی نذرکیا،ترقی دیکھ کرسیاسی مخالفین کو خوف آرہاہے۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی لاہور میں نیوز کانفرنس
2
پاک فوج کے تعاون سے نیلم کے دور افتادہ علاقوں میں سڑک کی بحالی کا کام جاری ہےجنوائی،تاوبٹ روڈ کی بحالی کا کام دشوار گزار حالات اور موسم کی سختیوں کے باوجود جاری ہے،آج مزید چارکلومیٹر سڑک کو کلیئر کر دیا گیا، اور باقی ماندہ راستے کی بحالی کا کام مسلسل جاری رہے گا۔
پاک فوج اس آپریشن اور سڑک کی بحالی کے عمل میں بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔،علاقے کے عوام نے پاک فوج کی انتھک محنت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
3
بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرض میں 1.4 ٹریلین روپے تک اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق یکم جولائی 2024ء سے 17 جنوری 2025ء تک کے دوران نجی شعبے کے قرض میں 815 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 153 ارب روپے سے بڑھ کر 1.398 ٹریلین روپے تک جاپہنچے ہیں۔
مزید برآں، اس اضافے کے پیچھے ایک اہم عامل حکومت کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ 31 دسمبر 2024 تک 50 فیصد اے ڈی آر برقرار نہ رکھنے والے بینکوں پر 15 فیصد تک کا اضافی ٹیکس عائد کرے گی، اس اضافی ٹیکس سے بچنے کیلئے بینکوں نے مطلوبہ تناسب کو پورا کرنے کیلئے قرضوں کی تقسیم میں جارحانہ انداز میں اضافہ کیا۔
تاہم 28 دسمبر 2024ء کو وفاقی حکومت نے آخری لمحے میں ٹیکس قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024ء کے تحت بینکوں کے منافع پر عائد 15 فیصد اضافی ٹیکس کو ختم کردیا گیا۔ اس کے بجائے حکومت نے بینکوں کیلئے معیاری انکم ٹیکس کی شرح کو 39 فیصد سے بڑھا کر 44 فیصد کردیا۔
4
آئی سی سی ویمن ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کی سعدیہ اقبال بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ آئی سی سی ویمن ٹی 20 ٹیم آف دیا ایئر میں جنوبی افریقا کی لورا وولوارٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا، چماری اتھاپتھو، ہیلی میتھیوز، نیت شیور برنٹ، میلی کر، ریچا گھوش، میری زین کیپ، اورلا پریڈرگاسٹ، دیپتی شرما اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، بھارت کی 3، جنوبی افریقا کی 2، پاکستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آئر لینڈ کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
5
پی ٹی آئی کا 28 جنوری کو حکومتی اجلاس میں نہ جانے کا اعلان،بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات روکے ہیں، اب کسی اور مذاکراتی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے، ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کمیشن بنانا ہی نہیں چاہتی۔
سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج پر ہمارے خلاف مقدمہ ہوا تھا، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی تھیں، ضمانت کا معاملہ چل رہا ہے، بہت سے وکلاء پر مقدمات ہیں، اب 4 فروری کی تاریخ دی گئی ہے، جج صاحب نے کہا کہ امید ہے 4 تاریخ کو یہ کیس ختم ہو جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
6
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کو کپتان مقرر کردیاکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی جگہ گزشتہ سال رائیلی روسو کو کپتان بنایا تھا لیکن اب پی ایس ایل 10 کیلئے سعود شکیل کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے سعود شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے تیار ہیں۔شین واٹسن کی جگہ سرفراز احمد گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ معین خان کو ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔