1
ٓعمران خان نے علی امین گنڈاپورکو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
2
باغ: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک، آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان پاک فوج
3
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیر اعظم کو خط، سٹیئرنگ کمیٹی پر تحفظات کا اظہار،وزیر اعلیٰ نے وفاق کی جانب سے تشکیل دی گئی سٹیئرنگ کمیٹی پر خط لکھا ہے، خط میں وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع کے آئے آئی پی فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے خط میں کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوا ہے، آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کے اختیار کی نفی بھی ہے، وفاقی حکومت متنازعہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔
4
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ28جنوری کی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے آج طویل ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران عمران خان سے حکومت کے مذاکرات کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی ہے ۔
ہم ایک مقدمے میں ملاقات کیلئے گئے تھے، عمران خان کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر ہم28 جنوری کی نشست میں نہیں بیٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔بانی پی ٹی آئی نےپھر دہرایا کہ ہم نے مذاکرات کا دروازہ کھولا، 8فروری کو لوگ باہرنکلے،ہم نےلاہورسمیت ہرجگہ میدان مارا، ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، ہم اس کے لیے عدالتوں میں بھی گئے۔آئینی و قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، سیاسی جنگ بھی لڑتے رہیں گے، مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
5
فضل الرحمان کی پختونخوا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنےکی پیشکش،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش اور جرگہ بلانے کی تجویر دے دی۔
جرگہ میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں، مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہو گی کریں گے،صوبے میں قیام امن کے لیے رمضان المبارک سے پہلے پہلے دوسرا جرگہ بلایا جائے، تمام مکاتب فکر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلحے کا راستہ اختیار نہیں کرنا ہے۔
تمام پارٹیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی مشران کو بلا کر اگلا جرگہ بلائیں گے، حکومت قبائلی مشران اور لوگوں سے پوچھ لے وہ کیا چاہتے ہیں۔ جب کبھی بھی قبائل کا مسئلہ آتا ہے ہمارے اندر ایک تحریک جنم لے لیتی ہے، ایک وقت تھا کہ قبائل کے ووٹ بھی نہیں ہوتے تھے لیکن مقتدر حلقے وہاں جانے پر بھی ناراض ہو جاتے تھے۔ہم سیاسی جماعت اور سیاسی لوگ ہیں، ہمیں اپنی قوم کے پاس تو جانا ہوتا ہے اور جائیں گے لیکن ہم پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔
وہ وقت بھی تھا کہ امریکا نے افغانستان پر حملہ کردیا، میں نے ذاتی طور پر مقتدر حلقوں کو کہا ہے کہ قبائلی علاقے مجھ تک چھوڑ دیں، مجھے خود پر اور قبائل پر بھروسہ ہے کہ وہ کبھی بھی حکومت کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی مشران سے خطاب
6
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار،اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی، اپیل میں استدعا کی جائیگی کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
اپیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائیگی، بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے۔اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔
7
اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی، اپیل میں استدعا کی جائیگی کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
اپیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائیگی، بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے۔اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔
8
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تجویز دی ہے کہ اپوزیشن کو اس وقت بڑا الائنس بنانا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ سیاست کے اعتبار سے بانی پی ٹی آئی نے فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کو کہا کہ آئندہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں شامل ہوں۔
عمران خان نے اسد قیصر کے ذمے لگایا ہے کہ وہ اب لیڈ کریں گے ،اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کے حوالے سے بڑا الائنس بنانا چاہیے، اس حوالے سے ملاقاتوں کو بانی نے سراہا ہے اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی پی ٹی آئی کی توجہ ہے۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
9
گورنر سندھ سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار،قطر کے معروف بزنس مین عبدالعزیز مبارک بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران قطری وفد کی جانب سے سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
قطر کے معروف بزنس مین عبدالعزیز مبارک نے کہا کہ ہم صوبے کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کر رہی ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو جامع سہولیات اور مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔


