1
تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، پنجاب حکومت کا فیصلہ،پنجاب حکومت کی جانب سے فحاشی ، بے حیائی اور بیہودگی پھلانے والی اداکاروں پر تاحیات پابندی عائد کرنے اور ایسے ڈرامے بنانے والے تھیڑز کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اسی سلسلہ میں تھیڑ مالکان سے ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تھیڑ میں فحاشی اور بے حیائی پھلانے پر تھیڑ مالکان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیے جہاں فیملیز دیکھنے آئیں۔ رولز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس آئیں گے پھر جرمانہ ہوگا اور پھر لائسنس کینسل ہونگے۔
2
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند،ہفتے کے روز اڈیالہ جیل راولپڈی میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور شبلی فراز سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
اڈیالہ جیل میں دوران سماعت استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔مقدمہ میں مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
3
لاہور میں دو سالہ بچہ اغواء کے بعد قتل، سگی ماں ملوث نکلی۔سگی ماں بیٹے کے قتل میں ملوث نکلی، پولیس نے خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر جلی ہوئی لاش برآمد کرلیپولیس کے مطابق 2 سالہ بچے کو رائے ونڈ سے اغواء کیا گیا، سفاک ملزم نے قتل کرکے لاش جلا دی، تفتیش پر سگی ماں ہی واردات کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے آشنا سے بچے کو اغواء کروا کے قتل کرایا۔
رپورٹ کے مطابق دو سالہ اذلان 23 جنوری کو اغواء کیا گیا تھا، پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو بیٹے کے اغواء کے بعد قتل کا انکشاف کردیا
4
رمضان کے آغاز سے قبل ہی کراچی کی مارکیٹوں میں سٹے باز سرگرم ہوگئے، چینی کی فی کلو قیمت 10 روز میں 20 روپے بڑھا دی گئی، شہری چینی 150 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔چینی کی قیمت پر سٹے بازی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی، رمضان المبارک سے قبل ہی کراچی کی مارکیٹ میں سٹے باز سرگرم ہوگئے، واٹس ایپ گروپس کے ذریعے من مانی قیمتیں طے کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں 10 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے اضافہ کردیا گیا۔ ڈیلر کہتے ہیں ایکسپورٹ کی آڑ میں اسمگلنگ اور سٹے بازی ہورہی ہے۔ شہری بھی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں،شوگر ڈیلرز نے رمضان المبارک تک فی کلو چینی 170 روپے کلو ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ ایف آئی اے چھاپے مارے تو چینی ایک دن میں 10 روپے کلو سستی ہوسکتی ہے۔
5
خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز آپریشن کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، دوران آپریشن فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لیا۔سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان اور مخلص بھی شامل ، 2 خوارج زخمی بھی ہوئے۔