1
پاکستانیوں سمیت 6 کرکٹرز کا بی پی ایل میچ کا بائیکاٹ کردیا۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیوں سمیت 6 غیرملکی کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ کردیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیرملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کھیلنے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر بائیکاٹ کرنے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم شامل ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل اور رین برل نے بھی میچ نہیں کھیلا۔
2
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے متنازعہ پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔بل پر سینیٹرز کی جانب سے شدید اعتراضات سامنے آئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی متنازعہ پیکا ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔
صحافتی تنظیموں اور سینیٹرز کی مخالفت کے باوجود کمیٹی نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دے دی۔ وہ خود بھی فیک نیوز کے متاثر ہیں۔ اگر ہر روزانہ فیک نیوز کے خلاف مقدمات کریں تو صرف وکیلوں کو ہی ادائیگیاں کرتے رہیں گے۔چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم
3
ملتان میں غیرقانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، آبادی والے علاقوں میں ایل پی جی کنٹینر کھڑا کرنے پر پابندی لگادی، کمشنر ملتان نے ڈویژن بھر میں ایل پی جی کنٹینرز کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ملتان میں گزشتہ رات ایل پی جی کنٹینر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ڈویژنل انتظامیہ نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
کمشنر ملتان عامر کریم نے ڈویژن میں ایل پی جی کنٹینرز کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیدیا، ساتھ ہی گنجان آباد علاقے میں ایل پی جی کنٹینر کھڑا کرنے پر پابندی بھی عائد کردی۔
4
نگران دور حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کیلئے بل آج منظور ہونے کا امکان،بل کے تحت نگران دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔تحریک انصاف حکومت نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا قانون آج خیبر پختونخوا اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ دو بجے طلب کئے گئے اجلاس میں بل کو ایجنڈے پر رکھا گیا ہے ۔
بل کا نام خیبر پختونخوا ملازمین (سروسز سے ہٹانا) بل 2025 ہے۔بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہوگا۔ سن اور اقلیتی کوٹہ کے ساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنی حاصل ہوگا۔
5
آج مہنگائی کے دور میں ہر شخص کی خواہش ہے کہ اس کی اپنی چھت اور اپنا گھر ہو۔ لیکن بڑھتی مہنگائی ان کے خواب کی تعبیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے تاہم وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے کنسٹرکشن پیکیج کا اعلان کردیا۔
عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج سے ہاؤسنگ انڈسٹری ترقی کرے گی اور عوام کو سستے گھر مل سکیں گے۔ ہاوسنگ ٹاسک فورس کمیٹی کے ممبر اور سب کمیٹی اربن ڈویلپمنٹ کے چیئرپرسن حافظ نعمان کی میڈیا سے گفتگو
6
ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیاملتان ٹیسٹ میں میچ کے آغاز پر ہی قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی،254 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی،بابراعظم 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،محمد رضوان25، کامران غلام29، سلمان آغا15 ،سعود شکیل 13 رنز پر آؤٹ ہوئے،کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔جومیل وریکن نے 5، کیون سنکلیئر 3 شکار کیے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی
7
کولمبیا نے امریکا سے آنے والے تارکین وطن کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ امریکا سے آنے والے تارکین وطن کے کسی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے نہیں دیں گے۔
کولمبیئن صدر نے امریکا سے آنے والے 160 تارکین وطن کو واپس بھی روانہ کیا ہے۔کولمبیا کے اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے کولمبیا کی حکومت اور ان کے حامیوں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔