1
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا اور سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے معاملہ فل کورٹ کیلئے چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی، نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا، دونوں ججز کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے۔
2
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک نے تیاری شروع کر دی، وقفے کے بعد پرویز خٹک اور ان کے گھر والے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں نظر آئیں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک اور ان کے بھائی کے درمیان تمام اختلاف بھی ختم ہو گئے ہیں، پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ سے دوبارہ مہم شروع کر دی ہے،
3
عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل عدالت طلب،دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالز اور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ فون کال 13 جنوری کو ہوئی تھی۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ ہر بار فون کال کے لیے درخواست تو نہیں دینا ہو گی؟ جس پر جیل حکام نے بتایا کہ واٹس ایپ کال رولز میں نہیں ہے لیکن عدالتی حکم پر کروائی گئی، سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کی 2 بار ملاقات کرائی گئی، 17،20 اور 23 جنوری کو ٹرائل کےدوران بھی ملاقات ہوئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دوران سماعت ملاقات نہیں ہے اسی لیے کہا تھا رپورٹ دیں، اگر ایسا ہی جواب دینا تھا تو میں سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیتا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے تفصیلی جواب کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور جیل حکام کو ہدایت دی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کا عدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں، ساتھ ہی عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
4
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا، قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔
5
ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا ،16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 اور لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2025 متعارف ہوں گے، ایجنڈے میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کی تحریک شامل ہے۔اسی طرح ملک میں ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بری کارکردگی پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بحث ہوگی۔
6
اٹلی کی وزیراعظم سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئیں، سودی ولی عہد سے ملاقات،مقامی میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر اٹلی میں سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطاام بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ماجد القصبی، جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مملکت میں اٹلی کے سفیر کارلو بالڈوچی اور دیگرعہدیدار بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اطالوی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور معاہدات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور پر غور کیا، اس موقع پر علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان شام، لبنان اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان جنگی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،جارجیا میلونی آج بحرین جائیں گی، ان کا یہ دورہ اٹلی کے کسی سربراہ کا پہلا دورہ بحرین ہوگا، جہاں وہ بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گی اور دو طرفہ تعلقات و تعاون کے بڑھانے کے امکانات پر بات کریں گی، نیز غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
7
پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائی، پہاڑوں میں چھپائی گئی چرس برآمد،ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے جیوانی میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 1832 کلو چرس برآمد ہوئی، چرس 40 عدد پلاسٹک کے کینز میں رکھ کر پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی۔ممکنہ طور پر منشیات اندرون ملک اور بیرون ملک سمگل کی جانی تھی، برآمد منشیات کی مالیت 30.57 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
8
پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاضی ظہور احمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیاپولیس کے مطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں، مولانا نماز عشاء کے بعد درس سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے،


