1
اشیائے خوردونوش لےکر 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کیلئے روانہ،ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق ٹل سے کرم کےلیے 60 گاڑیوں پرمشتمل قافلہ روانہ کیا گیا جس کے بعد مزید 40 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہوگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق قافلے میں آٹا،گھی،چینی،ادویات اور روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں جب کہ قافلے کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
2
آزاد کشمیر: نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا۔آزاد کشمیر کے علاقے تیتری نوٹ کا رہائشی نوجوان غلطی سےلائن آف کنٹرول عبورکرگیا۔اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان محمد یاسرفیض محلہ نوٹ کا رہائشی ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے اسے 2 روز قبل طبی معائنے کے کے لیے راولا کوٹ لے جایا گیا تھا۔نوجوان کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ یاسرکی بحفاظت واپسی کےلیے اقدامات کریں۔
3
چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری،چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے فُل کورٹ کا معاملہ چیف جسٹس کے پاس ہی جا سکتا ہے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا لگتا ہے آپ پہلے دن سے ہی لڑنےکے موڈ میں ہیں، جس پر وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی نے کہا ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے۔
جسٹس امین الدین کا کہنا تھا اگر کوئی فریق دلائل دینے کو تیار نہیں تو عدالت حکم جاری کرے گی جبکہ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا سمجھ نہیں آرہی کہ آپ ہچکچاہٹ کا شکار کیوں ہیں؟ جو اس بینچ کے سامنے بحث نہیں کرنا چاہتا وہ پیچھے بیٹھ جائے۔
4
سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم گرڈ سے بجلی لینے والے صارفین پر اربوں کا بوجھ بن گیا۔ سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم کے باعث گزشتہ سال 100 ارب روپے کا اضافی بوجھ ان بجلی صارفین پر پڑا جو گرڈ سسٹم سے بجلی استعمال کررہے ہیں۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گرڈ صارفین پر بوجھ سے بچنے کے لیے ایک قابل عمل منصوبہ زیر غور ہے جس کے تحت حکومت شمسی نیٹ میٹرنگ نظام کو تبدیل کرکے گراس میٹرنگ متعارف کرا سکتی ہے جس میں بجلی کی خریداری کا نرخ 21 روپے فی یونٹ کے بجائے 8 سے9 روپے فی یونٹ ہوگا۔
پاور ڈویژن کو خدشہ ہے کہ اگر نئی پالیسی بروقت نہ لائی گئی تو اگلے 10سالوں میں موجودہ روف ٹاپ سولر پالیسی کی وجہ سے سسٹم پر 503 ارب روپے کا بوجھ بڑھ جائے گا جو غریب صارفین کو برداشت کرنا ہوگا۔
5
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے،کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، کراچی میں میراتھون بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو
6
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی، پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پی پی اور (ن) لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے، شہباز شریف صرف اپنی کرسی بچانے کے لیے بیٹھے ہیں۔مفتاح اسماعیل کی لندن میں پریس کانفرنس
7
بھارتی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالابائیں ہاتھ کے بیٹر تلک ورما نے 55 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو انگلینڈکے خلاف سیریز میں 0-2 کی برتری دلا دی۔
تلک ورما نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 72 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔تلک ورما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔