گھوٹکی(ای پی آئی ) پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لئے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مبینہ مقابلے کے بعد 2 مغوی بازیاب ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،

پولیس ذرائع کے مطابق گھوٹکی رونتی کچہ میں مغویوں کی بازیابی لئے سونانی گینگ کے خلاف آپریشن میں گھوٹکی پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ،

ترجمان کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کہ بعد 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ، ڈاکوؤں نے مغویو کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو نے اپنی ٹیم ، اے پی سی چین، پولیس موبائل سمیت موقع واردات پر پہنچ کر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ کیا ، دو طرفہ فائرنگ کے بعد ڈاکوؤں نے گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،

پولیس کے مطابق بازیاب کرائے گئے مغویوںکی شناخت امجد راجپوت سکنہ گجرانوالہ پنجاب، احسان علی سے تو سکنہ شکارپور سندھ کہ نام سے ہوئی ہے، بازیاب مغویوں کو تھانہ پر ضروری کاروائی کہ بعد ورثاء کہ حوالے کردیا جائے گا،

فرار ڈاکوؤں کہ خلاف علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،