1
پی ایم ڈی سی اور پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل قائمہ کمیٹی برائے صحت میں پیش،پیر کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس مہیش ملانی کی زیر صدارت ہوا جس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ کے پی کے اور لاہور میں ایڈز کی صورتحال زیادہ خراب ہے اور میری معلومات کے مطابق ایڈز کیسز 72 ہزار سے زائد ہیں۔
کوآرڈینیٹر سی ایم یو ڈاکٹر قاسم عباس نے ایڈز سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ مریضوں کو فری ادویات فراہم کر رہے ہیں۔
کوارڈینیٹر برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ ایڈز کے پھیلاؤ میں تقریباً 40 فیصد کنٹرول ہوا ہے اور ہر سال ایڈز کے 3 لاکھ متاثرین سامنے آرہے ہیں۔اجلاس کے دوران پی ایم ڈی سی ترمیمی بل پیش کیا گیا جس کے مطابق وفاقی حکومت منسٹر انچارج کے ذریعے کسی ادارے کو رجسٹرڈ کرسکے گی اور رجسٹرڈ اداروں کے اصول و ضوابط طے کرنے کی مجاز ہو گی۔
2
حکومت اورپی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا دور کل ہوگاتحریک انصاف نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔کمیٹی روم نمبر پانچ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔ حکومتی کمیٹی ان کیمرا اجلاس میں پی ٹی آئی کے مطالبات کا تحریری جواب دے گی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر حکومتی کمیٹی تحریری جواب اسپیکر کو جمع کرا دے گی۔پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے سیشن میں شرکت سے انکار کر رکھا ہے۔پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرت کا آغاز دسمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے مذاکرات میں تعاون کی پیش کش کے بعد ہوا تھا۔حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان پہلی بیٹھک 23 دسمبر کو لگی ۔ دو جنوری کو مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔
پی ٹی آئی نے 16 جنوری کو مذاکرات کے تیسرے دور میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا جس میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
3
پاکستان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے ایک بیان میں ون چائنا پالیسی پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، کہا پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
پاکستان اور چین کا تعلق باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہے، پاک چین تعلقات بنیادی مسائل پرحمایت اورعلاقائی استحکام کےعزم پرمبنی ہیں۔
پاکستان نے سوڈان کے علاقے الفریش میں سعودی اسپتال پر حملے کی سخت مذمت کی،رجمان دفترخارجہ کا حملے میں70افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، کہا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
4
چیمپئنز ٹرافی میچز کے ٹکٹس کی فروخت کی تاریخ اور قیمتوں کا اعلان،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا، جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار جبکہ پریمیئم ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ وہ اب اپنے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا، شائقین اپنے ٹکٹ منگل 28 جنوری سے گلف اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر ایک بجے اور پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر 2 بجے حاصل کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی فیملی ممبرز کو خصوصی طور پر یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ یہ ٹکٹ پہلے خرید سکتے ہیں، ان کیلئے ٹکٹ پیر 27 جنوری کو دوپہر ایک بجے سے دستیاب ہونگے۔
5
لاہور میں اغواء برائے تاوان کی واردات رپورٹ ہوگئی،پینسٹھ سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔ پولیس کے مطابق پینسٹھ سالہ صالح نامی معمر شخص کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا،واردات کا مقدمہ مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں درج کیا گیا،نامعلوم اغواء کاروں نے سعودی عرب سے پاکستان منتقل ہونے والےمغوی کے ورثاء سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاوان کے لیے آنے والی موبائل فون کالز اورکلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے تفتیش جاری ہے،
6
پاکستان ریلوے کا ملتان سے ڈی جی خان کیلئے ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ،ملتان سے ڈی جی خان ٹرین سروس بحال کرنے کیلئے آزمائشی ٹرین چلائی گئی، ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان رمنا شاہد کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 2010ء سے بند ٹرین کی بحالی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان ریلوے نے ملتان سے ڈی جی خان تک آج اسپیشل ٹرائل ٹرین چلائی، جس کا مقصد ٹریک کا جائزہ لینا تھا۔ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان رمنا شاہد
7
پنجاب میں گزشتہ 5 سال کے دوران پولیس مقابلوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کی جانب سے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران سب سے زیادہ مبینہ پولیس مقابلے گزشتہ سال 2024 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوئے۔
ایک ہزار 124 پولیس مقابلوں میں 566 ڈاکوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا جبکہ 743 افراد زخمی بھی ہوئے۔نگران دور حکومت میں 2023 کے دوران 842 مقابلے ہوئے جن میں 406 ڈاکو ہلاک ہوئے۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ڈیڑھ سال کے دوران 988 پولیس مقابلوں میں 552 ڈاکو ہلاک ہوئے۔