1
ایف بی آر نے پہلے 7 ماہ میں 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کردیاذرائع ایف بی آر کےمطابق رواں ماہ 956 ارب ہدف کےمقابلے 900 ارب تک جمع ہونےکا امکان ہے،جنوری سے مارچ تک 3100 ارب روپےوصولی کا ہدف ہے،ایف بی آرکو پہلی ششماہی میں 386 ارب روپےکا شارٹ فال ہوا تھا۔
ایف بی آر کےمطابق فروری اورمارچ میں ٹیکس وصولی میں تیزی آسکتی ہے،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹ میں ممکنہ کمی سےریونیو میں اضافہ متوقع ہے،قابل ٹیکس درآمدات 5 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔مالی سال کی آخری سہہ ماہی میں ٹیکس وصولی میں زیادہ تیزی متوقع ہے،رواں سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔
2
ڈیجیٹل نیشن پاکستان اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے منظور،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس جاری ہے،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا،اجلاس میں دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیااپوزیشن کی مخالفت کے باوجودحکومت بل منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےکہاقومی اسمبلی اورسینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نےمتفقہ بل پاس کیا،یہ بل پڑھے بغیربات کرکے چیزوں کو کہیں اور لے کر جارہےہیں،بل اسٹینڈنگ کمیٹی میں گئے، میٹنگ ہوئی تویہ لوگ کہاں تھے؟کامران مرتضیٰ ترامیم دےکرچلےگئے،یہ لوگ کہاں تھے؟ان کی ترامیم کی مخالفت کرتا ہوں،متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 بھی سینیٹ سے منظور ہوگیا۔
متنازع پیکاترمیمی بل پرصحافی پریس گیلری سےواک آؤٹ کرگئے۔سینیٹرشبلی فراز نےاظہارخیال کرتےہوئےکہا قوانین تحفظ کیلئے ہوتے ہیں انتقام کیلئے نہیں،مخصوص طبقےکیلئےبنایاگیاقانون حقیقی نہیں ہوتا،متنازع پیکاایکٹ جن سےمتعلق ہےان سےمشاورت نہیں کی گئی،ایسےقوانین ملک کو پیچھے لےکرجائیں گے، اس قسم کےقوانین غیرذمہ داری کاثبوت ہیں، ترامیم کیلئے وقت دینا چاہیے اور مشاورت ہونی چاہیے
3
وزیراعظم کی اسلام آباد کو صحت سہولیات کا ماڈل شہر بنانے کی ہدایت،وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس میں صحت کی سہولیات تک رسائی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز کرنے، مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے پری کوالیفکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔ماہر کنسلٹنٹس کی نگرانی میں عمل مکمل کرنے، مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے پر بھی زور دیا ۔
4
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیاء مارٹن ریزر کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری،عالمی بینک کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق مارٹن ریزر نے پاکستان کا پانچ روز کا دورہ مکمل کر لیا اڑان پاکستان پروگرام 10سال میں چھ شعبوں پر فوکس کرتا ہے۔
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیاء مارٹن ریزر نےکہا اڑان پاکستان پروگرام کے اہداف کے نتائج کے لئےعمل درآمد یقینی بنانا ہے،وزیراعظم سے اصلاحات کے ایجنڈے اور معاشی استحکام پر بات چیت ہوئی ، پائیدار ترقی کے لئے پالیسی اصلاحات اور ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی،بلند اہداف حاصل کرنے کے لئے عالمی بینک کی مدد کافی نہیں ہو گی۔
5
ہفتے میں 4 روز کام، 3 دن چھٹی، ملازمین کی موجیں لگ گئیںبرطانیہ کی 200 کمپنیوں نے مستقل طور پر ایک ہفتے کے دوران 4 روز کام اور 3 دن چھٹی کرنے کی حامی بھرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی دو سو کمپنیاں اپنے تمام ملازمین کے لیے تنخواہ میں کسی قسم کی کمی کے بغیر مستقل طور پر چار دن کے ورکنگ ڈیز اور 3دن کی چھٹی کی حمایت کے لیے دستخط کر چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم کردہ 4 ڈے ویک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 4 روزہ کام کی مہم میں ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔
6
ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث دو انسانی اسمگلرزکو گرفتار کرلیاایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، عمران حیدر اور فرخ مشتاق کو کامونکی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نےشہری کو کینیڈا بھجوانےکا جھانسہ دےکر 9 لاکھ بٹورے،ملزمان رقم ہتھیانے کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔