1
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔ حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات سے مسائل کا حل نکل ہی آتا ہے، پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کیا ہے تو یہ ایک لاحاصل مشق ہے، مذاکرات کے راستے بند ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اگر آج پی ٹی آئی مذاکرات کا حصہ نہیں بنتی تو ہم مذاکراتی کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے، سپیکر نے مذاکراتی اجلاس ملتوی نہیں کیا۔ مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقیپارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
2
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘‘ نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ دولت مشترکہ یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، حکومت اور عوام کی جانب سے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے۔
چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شراکت داری کا پلیٹ فارم ہے، دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی 60فیصد آبادی 30سال سے کم عمر ہے، دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔
ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اورخوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، نوجوانوں کی بہبود اورترقی کے حوالے سے پنجاب اوروفاق نے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیاء یوتھ الائنس کی تقریب سے خطاب
3
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پیکا ایکٹ کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پیکاایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آ زادی صحافت کیلئے قربانیاں دیں ، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے، پیپلز پارٹی ایسے تمام اقدامات کی مخالفت کرےگی جس سے صحافی برادری کو نقصان پہنچے ۔
بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دورہ کریں گے ،پارٹی ورکرزاور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام اورسیاسی طاقت واپس حاصل کرے گی، ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کرے۔
4
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ کئی سالوں بعد پاکستان میں بڑے ایونٹس کا آغاز ہو رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد سپورٹس کا میگا ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
5
نیشنل فوڈ سکیورٹی کا رمضان سے قبل مصنوعی مہنگائی کے خدشے کا اظہار،نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں کومراسلہ جاری کردیا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام سے قبل آلو،پیاز،ٹماٹر،چکن اور دال سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، رمضان سے دو ہفتے قبل گراں فروش بے قابو ہو جاتے ہیں، گراں فروشوں کو لگام دینے کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام سخت کیا جائے تو مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے، منافع خوروں کے خلاف رمضان سے قبل آپریشن شروع کیا جائے۔
6
ایف بی آر کو 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ،ذرائع کے مطابق ایف بی آر جنوری کے دوران 900 ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا، ایف بی آر کا جولائی سے جنوری ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا، ابھی تک ایف بی آر 700ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کر سکا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو 3 روز میں مزید 2 سو ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا، جنوری کیلئے 956 ارب روپے کا حدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔