1
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ گاڑیوں کی خریداری پر کہا گیا کہ کابینہ کا فیصلہ ہے، 190 ملین پاونڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر سزا ہوئی۔
384 ارب روپے کا ہدف ایف بی آر نے پورا نہیں کیا، کوئی اشتہار نہیں آیا کہ گاڑیاں خریدی جائیں گی، فنانس کمیٹی پرالزام لگا دیا گیا کہ کوئی فنانس کمیٹی پراثرانداز ہوا ہے، ہم پر الزام آرہا ہے کہ ہم پاکستان کے خزانے کوکروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا رہےہیں۔
وزیر دفاع گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کا دفاع کررہے ہیں، وزیردفاع کسی فیورٹ کا دفاع کر رہے ہیں جوکسی اور کا فیورٹ ہے، چوری، بدمعاشی، غنڈا گردی اس ملک کا وطیرہ ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
2
عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا۔ حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونےکی وجہ 9 مئی اور 26 نومبرپرکمیشن نہ بننا ہے۔
مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پرچھاپا مارا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے عمر ایوب نے اسے افواہ قرار دیا۔ہری پور میں میڈیا سےگفتگو
3
اداکار خوشحال خان کا باکسنگ کی دنیا میں قدم، حریف کو دھول چٹادی۔لاہور میں باکسنگ کا ایک عالمی مقابلہ ہوا جس میں اداکار خوشحال خان بھی رِنگ میں اترے اور انہوں نے اپنے حریف بشر خان کو دھول چٹائی۔
خوشحال خان کی باکسنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کامیابی پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔


