اسلام آباد(محمداکرم عابد) پارلیمینٹ ہاؤس سے 35سال کے گند کی صفائی ہوگئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی اجلاسوں سے ارکان پارلیمان کی پارلیمان میں صفائی کے ناقص انتظامات بارے بڑھتی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر سردار ایازصادق نے ایکشن لیتے ہوئے اچانک دورہ کیا کئی مقامات پر گندگی دیکھ کر حیران رہ گئے ،چوہوں کی دوڑیں جاری تھی کاکروچ،گندے فرش ٹوٹا فرنیچر کئی مقامات کو اندھیرے میں ڈوبا دیکھ کر حیران رہ گئے بعض جگہوں پر تفنن تھا بدبوتھی اور زمہ داران کی غفلت لاپروائی عروج پر تھی ۔معلوم ہوا 35سالوں سے گند صاف ہی نہ کیا گیا اور بھاری فنڈز استعمال ہوئے تھے۔
سردارایازصادق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے افسران کو ان پارلیمان میں صفائی مینٹینس بہتری کے لئے نگرانی کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ایڈوائزر مشتاق خان ،اور پرنسپل سیکرٹری باقاعدگی سے رپورٹس پیش کریں ۔ پارلیمان میں دن رات ان کاموں سے بہتری دکھائی دینے لگی ہے یہ رپورٹ پیش ہوئی تو ایازصادق خود معائنہ کے لئے پہنچ گئے ،میڈیا کو صفائی سیکورٹی انتظامات میں کسی سقم کی نشاندہی کی دعوت دی ہے ۔
اسپیکر نے منگل کو تمام جگہوں کا وزٹ کیا ۔ اور جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ بتایا گیا ہے 35سال کا گندصاف کیا گیا ہے اسپیکر پارلیمان ہاؤس کو ہرقسم سے کباڑ صاف کرنے اس کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے ہیں آئندہ صورتحال میں خرابی آنے پر سرزنش ہوگی انضباطی کاروائی ہوگئی فی الحال 35سالوں کا گند اٹھا لیا گیا ہے شاید اب چوہوں کی دوڑ کاکروچ تعفن بدبو کے مناظر دیکھنے کو نہ ملیں روشنیاں ہیں رنگ روغن کیا گیا ہے خوب چمک آگئی ہے پولیس کوارٹرز کو بھی بغیر کسی معاوضہ کے رنگ روغن صاف کروالیا گیااسپیکر ان ایکشن۔ پارلیمینٹ سے 35سالہ گند کی صفائی