1
پی ٹی آئی کےسیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈر ہے آزاد جوڈیشل کمیشن بن گیا تو بے نقاب ہوجائیں گےاب پیپلز پارٹی کہہ رہی ہےمتنازع پیکا ایکٹ سمیت دیگربلزپرمشاورت نہیں کی گئی۔
ہم پہلے ہی کہہ دیا کہ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، کمیٹی آج بیٹھ کرکس کا انتظار کررہی تھی، مذاکرات کے نام پر وقت کا ضیاع مسئلے کا حل نہیں ہے، حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دیتی، چوتھی نشست ہو جاتی۔ پیپلز پارٹی کے ممبران نے کمیٹی میں متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ اب تحریک انصاف تمام اپوزشن جماعتوں کو اکٹھا کرے گی۔
حکومت کو ڈر ہےآزاد جوڈیشل کمیشن بن گیا تو بے نقاب ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی کہہ رہی ہےمتنازع پیکا ایکٹ سمیت دیگربلزپرمشاورت نہیں کی گئی، ہماری بار پرانکو مشاورت یاد آ گئی ہے، متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ہم نے بھرپور مذاہمت کی۔
2
امریکی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد، کئی معاہدوں پر دستخط،امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے، وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے مینیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔
نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد انتہائی اہمیت کی حامل ہے، امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
دورہ کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
3
عمران خان کو تمام سہولیات میسر، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج، اہلیہ سےملاقات اور بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کو بتایا گیا بانی پی ٹی آئی صرف پی ٹی وی نیوز نہیں 16 چینل دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سزا ہونے سے پہلے بشریٰ بی بی کو ملوایا جاتا تھا ۔ بچوں سے اوورسیز کالز نہیں کروا سکتے ۔ ہمارے پاس پچیس غیرملکی قیدی بھی ہیں ۔ اگر بات کرائیں گئے تو ایک ٹرینڈ سیٹ ہو جائے گا ۔
جیل رولز اور حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت نہیں ۔ اڈیالہ جیل میں ملک کے سب سے بہترین ڈاکٹرز ہیں جو روزانہ کی بنیاد چیک اپ کرتے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیان کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
4
آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر سال 2024 کی ٹرافی جیتنے والے ہندوستانی آف فاسٹ باولر جسپریت بمراہ کو ’سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی ‘ سے نوازدیا گیا ۔
بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر آئی سی سی ایوارڈز میں سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر سے نوازا دیا گیا ۔ ان سے پہلے یہ اعزاز راہول ڈریوڈ (2004)، سچن ٹنڈولکر (2010)، روی چندرن ایشون (2016)، اور ویرات کوہلی (2017، 2018) میں مل چکا ہے۔
5
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2700 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ہوگئے ہیں۔دس گرام سونا 2315 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے کا ہوگیا۔