1
تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔
انہوں نے اپنے ہونے والے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔
2
شرح سود میں کمی کے باوجود آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا شرح کمی سے پہلے اور شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گرا ہے، آج 100 انڈیکس 1489 پوائنٹس کمی سے 112030 پر بند ہوا ہے، 2 روز میں انڈیکس 2ہزار 850 پوائنٹس گرا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شرح سود میں توقع کے مطابق کمی کے باوجود کاروبار کا منفی دن رہا۔ بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 1489 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 30پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 11 ہزار 434 رہی۔
3
معین خان پاکستانی کرکٹرزکے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں دوستانہ تعلقات پر ناراض،معین خان نے اداکارہ اشنا شاہ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی کھلاڑیوں درمیان اسٹیڈیم کے رویے پر تنقید کی۔
اشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز کو بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں ہے، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کے ساتھ سیلفیز لیتے ہیں لیکن جواب میں بھارت کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ویسا پیار نہیں ملتا، تو ایسا کیوں ہے؟جواب میں معین خان نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، میرا تمام بھارتی کھلاڑیوں سے عزت کا تعلق ہے لیکن ایک وقت تھا کہ ہماری ٹیم بھارت سے بہت آگے تھی، آج ان کی ہے، ہمارے وقت میں سینئر کھلاڑی اور کپتان ہمیں بات تک کرنے سے منع کرتے تھے۔


