1
وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لانگ حج پیکیج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکیج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی۔شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
2
سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 40 سے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین نتائج کے حوالے سے پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کو اپنی ضرورت کا اس وقت صرف 1.8 فیصد حصہ مل رہا ہے۔
کلائمٹ چینج سے نمٹنے کیلئے عالمی اداروں سے فنڈ حاصل کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے، موسمیاتی چیلنجز کی وجہ سے ملکی جی ڈی پی کا تناسب 3 فیصد گھٹا ہے۔ ملک میں کلائمٹ فنانسنگ کو بڑھانے کیلئے گرین سکوک کا اجراء کیا گیا ہے ، گرین فنانسنگ کیلئے بینکاری پروڈکٹس متعارف کرانا اچھا آپشن ہے۔تیسری پاکستان کلائمٹ کانفرنس سے خطاب
3
سپیکر قومی اسمبلی سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال،ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان، جاپان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر وفود کے باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، سپیکر نے جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقعوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔
اکاماتسو سوچی نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، جاپانی سفیر نے سپیکر سردار ایاز صادق کی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔
4
متنازعہ پیکا قانون نا منظور، صحافیوں کے متنازعہ پیکا قانون کی منظوری کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے۔صحافیوں نے لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، مظاہروں میں صحافیوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہروں میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے ارشد انصاری نے شرکت کی۔
ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ اور پی بی اے کے سینئر رہنما نوید کاشف بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، نامور صحافی عاصمہ شیرازی، مظہر عباس سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد اور سول سوسائٹی نے بھی مظاہروں میں شرکت کی۔اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ یہ حکومت بدحواس ہے اسے اندازہ نہیں کیا کر رہی ہے، آج متنازعہ پیکا قانون کےخلاف جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں۔
آج تحریک کا آغاز ہم نے ڈی چوک سے کر دیا ہے، میاں نوازشریف اپنی حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا کہیں، آصف زرداری، نوازشریف اپنی اپنی جماعتوں کا قبلہ درست کریں۔
5
ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی چادر سے پھندا ڈال کر مبینہ خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق شہباز نامی قیدی سرحد پار کرنے کے جرم میں 8 سال سے قید تھا ، کوٹلی سینیاں کے رہائشی شہباز کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
6
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا، کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1489 پوائنٹس کمی کیساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


