1
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے، اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے پہل کی جبکہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں لیکن اس کے باوجود مذاکرات میں پہل کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔کیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آج جج زیبا چوہدری کے سامنے ہمارا کیس لگا ہوا تھا، وہ قائم مقام جج ہیں اس وجہ سے انہوں نے تاریخ دی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ویسٹ کا مستقل جج ہوگا اور پراسس آگے چلے گا۔ یہ کیس آگے جا سکتا ہے، لطیف کھوسہ نے کیس کا اچھا ڈرافٹ تیار کیا ہے اور قانون کے مطابق چلے گا۔راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو
2
سویلینز ملٹری ٹرائل کیس: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیاجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جج ایڈووکیٹ جنرل حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ اس سماعت میں ہر کیس کا انفرادی حیثیت سے جائزہ نہیں لے سکتی۔
انہوں نے استدلال کیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے آرٹیکل 184 کی شق تین کا کیس عدالت کے سامنے نہیں ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ملٹری ٹرائل کس بنیاد پر چیلنج ہو سکتا ہے، وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ مجاز عدالت نہ ہو، بدنیتی پر مشتمل کارروائی چلے یا اختیار سماعت سے تجاوز ہو تو ٹرائل چیلنج ہو سکتا ہے، اگر ملٹری ٹرائل میں کوئی ملزم اقبال جرم کرلے تو اسے اسلامک قانون کے تحت رعایت ملتی ہے۔
3
دفاتر سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش شخص کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل غالب روڈ پر رات کو آفس سے گھر جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اللہ رکھا کو حرکت کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
4
کوئٹہ؛ ٹک ٹاک بنانے پر ناراض باپ نے بیٹی کو قتل کردیاپولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے وہاں پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
اہل خانہ سے تفتیش پر بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ٹک ٹاک وڈیوز بنانے کا شوق تھا، باپ کے کئی بار منع کرنے پر بھی لڑکی باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
5
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کے لیے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ،ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست،واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی کمرشل،رہائشی اور زرعی زمینوں کی زوننگ کرے گی،پی ایس پی اے ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کرے گی، ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کو ہر چار سال میں ریویو کیا جائے گا۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر متعلقہ ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، واپڈا، سوئی گیس، واسا سمیت سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی میں شامل ہوں گے، زمینوں کے اراضی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم بھی دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل وال کے ذریعے اراضی کے غلط استعمال کی نشاندہی ہو گی، ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پردرخواستوں کی فاسٹ ٹریک پر منظوری کا فیصلہ بھی کیا جا سکے گا۔
6
پیکا سے آزادیٔ اظہار متاثر ہوگی، ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس سے آزادیٔ اظہار متاثر ہوگی۔وکیل ندیم سرور کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیے۔ پیکا بل منظوری کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کر کے اسے فاسٹ ٹریک کیا۔درخواست گزار کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر 3برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک میں رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہو جائے گی۔
7
ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں کے واقعات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔
نوٹس میں کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں سے ملتان میں قیمتی جانوں کا ضیاء ہوا، دھماکوں کے باعث 6 ہلاکتیں اور 38 افراد زخمی ہوئے، باؤزر پھٹنے سے گھروں سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔اوگرا کی جانب سے غیر قانونی باؤزر کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
8
ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان،رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔
درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔
9
تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ایم این اے زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مزاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کودہشت گرد بنا دیا گیا ہے جب کہ دہشت گرد دندناتے پھ رہے ہیں، ہمارے لیڈر کو ایک جعلی مقدمے میں ڈالا ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ہی ہمارے رہنما حامد رضا کے گھر چھاپے مارے گئے، پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیش کش کو حکومت نے کمزوری سمجھا تھا، ہم کمزور نہیں ہیں، ہم مذکرات ملک کی خاطر کر رہے تھے۔
17 سیٹوں والوں سے اب کیا مذاکرات ہوں گے، 8 فروری آ رہا ہے ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ہمارے رحیم یار خان سے ایم این اے محمد غوث کے گھر کے دروازے توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا جو تاحال غائب ہیں، ہمارے رہنماؤں، کارکنان کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، یہ جو مرضی کر لیں، یوم سیاہ پر احتجاج لازم ہوگا۔
10
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات،ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری مختلف عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ماحولیات، کلچر، سیاحت، اور دیہی ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والے تمام مذہبی اور ثقافتی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام عبادت گاہوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے عملے کی سکیورٹی اور نقل و حمل سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کیا جائے گا اور ان کے عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
11
کالعدم ٹی ٹی پی کے سیکڑوں ارکان سرحد سے دیگر علاقوں میں منتقل،پاکستان کی بڑھتی ناراضی کے پیش نظر طالبان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان کو سرحدی علاقے سے ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا، پاکستان نے کابل کے اس اقدام کو انتہائی ناکافی قرار دے دیا۔ایک سینئر افسر نے نئی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ خدشات کے پیش نظر طالبان کا حالیہ اقدام انتہائی ناکافی ہے، منتقل افراد میں زیادہ تر ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے خاندان کے لوگ ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں۔
ماضی میں بھی طالبان حکومت نے ایسے ہی اقدامات کئے جن سے خاص فرق نہیں پڑا تھا، کیونکہ صرف ٹی ٹی پی کے ارکان منتقل کیے گئے، جنگجو نہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ پیش رفت متحدہ عرب امارات کے کابل پر دباؤ کا نتیجہ ہے، تاہم اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے کردار کی کابی یا اسلام آباد نے تصدیق نہیں کی۔
12
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سال کے عرصے کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض دینے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستان پر نجی سرمایہ کاری کے ذریعے مزید وسائل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے 10 سال کے عرصے میں ترقیاتی مقاصد کے اہداف کے حصول کیلیے 20 ارب ڈالر کا قرضہ ناکافی ہوگا، لہذا، چیلنجز سے نمٹنے کیلیے پاکستان کو مزید وسائل تلاش کرنا ہونگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک نجی سیکٹر اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مزید وسائل کی تلاش کیلیے تیار ہے، انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا نفاذ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون، ضروری محصولات کو متحرک کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور حکومتی اخراجات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہدفی اقدامات پر بھی انحصار کرے گا۔
ریزر نے اصلاحاتی ایجنڈے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، معاشی استحکام میں پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کیا اور پائیدار، جامع ترقی اور ترقی کی طرف منتقلی کیلیے درکار پالیسی اصلاحات اور مخصوص اقدامات پر تبادلہ خیال کیا.