1
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد ہوگئیعدالت عالیہ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا مسترد کی، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں، اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ بنچ سے الگ ہونا ہو۔عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
2
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں صدر آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آصف زرداری نے خط میں پاکستان اور چین کے مابین "آہنی دوستی” مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری ہے، دونوں ممالک کی قیادت کی پے در پے نسلوں کی انتھک کوششوں نے بین الریاستی تعلقات کے اس منفرد اور مثالی بندھن کو پروان چڑھایا اور مضبوط کیا۔صدر مملکت نے خط میں پاک چین تعلقات اور پاک چین اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانے میں چینی صدر کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے سال 2024 میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی۔
3
نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ این آر او کا متلاشی آپ کا لیڈر اور اسکا خاندان ہے، اس میں نوازشریف کا قصور نہیں، مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں مذاکرات کا بخار آپ لوگوں کو ہی چڑھا تھا۔
اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کی امید نظر نہیں آئی اس لئے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔
چور دروازے اور امپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا، جس شخص کی پوری زندگی بساکھیوں کے سہارے گزری ہو وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، کوچ کی ڈائریکشن پر چلنے والا آج کوچ کے پکڑے جانے کے بعد سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔
4
جنید اکبر خان اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے مستعفی،جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ کا استعفیٰ سپیکر کو بھیجوا دیا اور سپیکر قومی اسمبلی نے جنید اکبر کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا۔
واضح رہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد جنید اکبر ایک عہدہ رکھ سکتے ہیں، پی اے سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ ملنے کے بعد جنید اکبر نے اوورسیز پاکستان کی چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔
5
سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیاحلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس حسن اکبر، جسٹس عبد الحامد بھرگڑی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد جعفر رضا، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس ریاضت علی سہڑ، جسٹس فیض الحسن شاہ، جسٹس نثار احمد اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
6
لاپتہ افراد کمیشن کے نامزد سربراہ جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر کی نماز جنازہ آج بعداز نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل (اے اے جی) ملک جاوید اقبال نے سابق جج فقیر محمد کھوکھر کو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔
7
سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات: عدالت کا کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم،اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے، تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی۔
عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کیلئے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر سانحہ 9 مئی کیسوں سے الگ کرنے کا فیصلہ ختم کیا جائے۔سماعت کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔
8
ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایرانی وفد سے آج ظہرانے پر ملاقات ہو گی، گورنر خراسان سے تجارت بڑھانے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔
دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہو گی، کراچی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت زیر تعلیم تمام طلبا وطالبات کو سرٹیفیکیٹ دیں گے، آن سائٹ 50 ہزار اور آن لائن ساڑھے 4 لاکھ طلبا ٹیسٹ پاس کریں انہیں سرٹیفیکیٹ دیں گے۔
9
سہ ملکی سیریز: قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ذرائع کے مطابق ون ڈے سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے، پاکستان ٹیم چار فروری کو دوپہر 12:30 سے 3:30 تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 6 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جبکہ دونوں ٹیمیں 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 7 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی اور 8 فروری کو 12:30 سے 3:30 تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں 9 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جبکہ پاکستانی ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہو گی۔سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میچ کے بعد کراچی روانہ ہوں گی، پاکستان 10 اور 11 جبکہ ساؤتھ افریقہ 11 فروری کو کراچی بینک سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں 12 فروری کو سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
10
اسرائیل کا شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان،اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے، شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہ راست نظارہ ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
11
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے
12
قیصر احمد شیخ کا فیصل آباد چیمبر کا دورہ، تاجروں کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے دورہ کے دوران چیمبر کے عہدیداروں اور شہر کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے تاجروں سے برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔