1
امریکا کا جدید ترین طیارہ ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کا ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ائیر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا تاہم ایک نشست والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
امریکی لڑاکا طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں طیارے کو قلابازیاں کھاتے ہوئے زمین کی طرف آتے اور گر کر تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں امریکی طیارے کے تباہ ہونے کے بعد آگ کے بادل بنتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکلتا صاف نظر آرہا ہے۔
امریکی فضائیہ کے حکام نے طیارے کے حادثے کو بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے جوان ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔امریکی فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے طیارہ حادثے کی تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنائیں گے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات کو کم سے کم کیا جاسکے۔
2
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کو تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 20 پیسے کی بہتری سے 278.73 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو روپیہ 278.93 پر بند ہوا تھا۔
3
ڈیرہ غازی خان گیس ٹینکر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، دو ٹرک، ایک ٹریکٹر اور رکشہ بھی جل گئے۔ڈیزہ غازی خان کے علاقے نوتک مہیمید میں ایل پی جی باؤزر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ٹرک، ایک ٹریکٹر اور رکشہ بھی دھماکے کی زد میں آکر تباہ ہوگئے۔
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ کوٹ چٹھہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں ایل پی جی باؤزر دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق نوتک مہیمید میں ایل پی جی باؤزر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، مقدمہ پیٹرول پمپ اور ہوٹل کے مالکان کے خلاف درج کرلیا گیا، جس میں آٹھ نامزد اور گیس باؤزرز کے 8 نامعلوم ڈرائیوروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ سے ملحقہ ہوٹل پر 5 گیس باوزرز کھڑے تھے، گیس لیکیج کے بعد ایک ڈرائیور اپنے گیس باوزر کو نکال کر دور لے گیا۔
4
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست ممبر لاہور پریس کلب جعفر بن یار نے وکیل ندیم سرور کے توسط سے دائر کی۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیا ۔
پیکا بل منظوری کے لیےاسمبلی نے اپنےرولزمعطل کرکہ اسے چھ فاسٹ ٹریک کیا،پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر تین برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی ۔ماضی میں پیکا کوخاموش ہتھیارکےطوراستعمال کیاجاتارہا ہے،پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سےملک میں رہ جانے تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجائے گی،بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اورصحافتی تنظیموں کی مشاورت کےبغیر لایاگیا۔
پیکا ترمیمی بل کی منظوری سےآئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی۔یہ ترمیمی ایکٹ غیرآئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے ۔
5
وزیرخزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا عندیہ،اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے یہ کہا کہ نئے بجٹ پر اگلے ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔
محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر غیر متناسب ٹیکس کے بوجھ کا اعتراف کیا اور موجودہ ٹیکس سلیبس پر نظر ثانی کا اشارہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ میرا ذاتی نظریہ ہے کہ واقعی تنخواہ دار طبقے پر ایک غیر متناسب حد تک زیادہ بوجھ پڑتا ہے۔


