1
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹراینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کے خلاف مقدمے کا ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمے سے متعلقہ تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ انکوائری کیسے شروع ہوئی اور کیسے کارروائی کی گئی۔تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیکا دوہزار سولہ کی سیکشن بیس عدالت سے کالعدم ہوچکی۔
سائبر اسٹاکنگ کے شواہد بھی موجود نہیں۔ قانونی طور پر جرائم کے لیے مجسٹریٹ کی پیشگی اجازت ضروری تھی جو نہیں لی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی آر قانونی تقاضوں کے برخلاف درج کی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت دس فروری تک ملتوی کر دی۔
2
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت یکم فروری 2025ء سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے جارہی ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزے میں 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔
3
صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی ہائی ویز پر ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائے گی، دس لاکھ روپے ڈپازٹ پر ای وی اسٹیشن لگانے کی اجازت ہوگی، وفاقی حکومت 3 ہزار چارجنگ اسٹیشن لگائے گی۔
چینی کمپنی کی جانب سے ہائی ویز پر ای وی چارجنگ اسٹیشن لگیں گے، جس کیلئے 8 ملین مالیت کے ای وی اسٹیشن نصب کئے جائیں گے، ایک ملین ڈپازٹ پر ای وی اسٹیشن لگانے کی اجازت ہوگی۔چین کے اے ڈی ایم گروپ کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
4
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے کا ہوگیاآل صرافہ ایسوسیشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
5
ملک ریاض کی حوالگی کےلیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطے کا فیصلہ،گرفتاری ایف آئی اے، وزارت خارجہ اور انٹرپول کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کا معاملہ ایف آئی اے کو ریفر کردیتا ہے۔ ایف آئی اے حکومت اور وزارت خارجہ کے ذریعے ہی رابطہ کرے گی۔نیب ذرائع کے مطابق ملک ریاض کا معاملہ بھی ضابطے کے مطابق ایف آئی اے کو بھیجا جاچکا ہے۔
6
پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ،وزیرتعلیم پنجاب،سیکریٹری ہائیرایجوکیشن کی لندن میں گوگل کے عہدیداروں سےملاقات کی،پنجاب کے سرکاری اسکولون کی کلاس رومزمیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولزلانےکافیصلہ کیا گیا ہے،50 ہزار سرکاری اساتذہ کو گوگل ایجوکیشن ٹریننگ دی جائے گی۔
2 لاکھ طلبا کو کوڈنگ،گوگل اے آئی کی ٹریننگ دی جائےگی،پنجاب کےسرکاری تعلیمی اداروں میں اسمارٹ لیبزبنائی جائیں گی،پنجاب کے اسکولز کو گوگل کلاوڈ پلیٹ فارم فراہم کیے جائیں گے۔