1
انسداددہشت گردی عدالت نے لائسنس منسوخ ہونے کے باوجود جی ایچ کیو کیس وکالت نامہ جمع کرانے پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران مشعال یوسفزئی کی جانب سے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔
انسداددہشت گردی عدالت نے مشعال یوسفزئی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بناکر خیبرپختونخوا بار کو بھیج دیا۔عدالت نے مشعال یوسفزئی کے خلاف ریفرنس کے فیصلے تک داخلے پر پابندی عائد کی۔
2
کراچی: گلشن جمال میں ڈاکوؤں نے گھر کے باہر شہری سے 35 لاکھ لوٹ لیے، ڈکیتی کی یہ واردات گزشتہ رات ہوئی جس میں گلشن جمال میں بینک سے پیسے لے کر آنے والے ایک شہری سے گھرکی دہلیز پر لوٹ مار کی گئی۔
شہری سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال میں اس کے گھر تک پہنچے۔
مسلح ملزمان کو دیکھ کر شہری نے گاڑی لاک کرلی تو ایک ملزم نے اسلحہ کے زور پر شہری کو گاڑی میں ہی محصور کردیا جب کہ 2 ملزمان نے پستول کے بٹ مار کر شہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔
3
نیب نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے پر لیسکو افسران کو طلب کرلیاڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے لیسکو کے 20 ایس ڈی اوز کو نوٹسز بھجواتے ہوئے ادارے کے تمام افسران کو 4 فروری کو ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے جن افسران کو طلب کیا ان میں سرکل ون، سرکل ٹو ، سرکل تھری کے افسران اور دیگر شامل ہیں۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ اووربلنگ کرنے اور یونٹس نکالنے کا عرصہ 2020 سے 2024 تک کا ہے، صارفین کے بل میں سے یونٹس نکالنے کی ہدایت کن افسران نے کی تھی؟دوسری جانب لیسکو ذرائع نے بتایا کہ ان کے بیانات کی روشنی میں دیگر افسران کو بھی بلایا جائے گا جن میں ایکسیئنز، ایس ایز اور چیف انجینئرز کو بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔