1
فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، مقابلے میں میجر اور سپاہی شہید، میر علی میں آپریشن 29 اور 30 جنوری کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکا پتہ لگایا اور 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جام شہادت نوش کیا، میجر اسرار آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
2
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور نئی وزیراعلیٰ ہونگی۔ ہمارا وزیراعلیٰ لے لو اور اپنا دے دو جیسے بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلیٰ ہوں گی۔
2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے، پاکستان 2025 میں تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔پاکستان کو کسی فنڈز کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
3
بیرون ملک جاکر بھیک مانگنا بھی انسانی اسمگلنگ میں شامل، جرمانے اور سزا کا بل سینیٹ میں پیش،بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے کے واقعات کے معاملے پر سینیٹ میں بھکاریوں کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے انسداد انسانی اسمگلنگ سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔
ترمیمی بل کے مطابق منظم بھیک مانگنےکا مطلب فراڈ، زور زبردستی سے بھیک منگوانے یا خیرات لینا ہے، اس کے علاوہ دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دےکر خیرات لینا بھی بھیک کے زمرے میں آتا ہے، منظم بھیک مانگنا۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا بھی بھیک کہلاتا ہے، قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیاء فروخت کرنا بھی ہے۔
4
کراچی: پورٹ قاسم کے قریب بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق،ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
5
پاکستان کو میری ٹائم شعبے میں سالانہ 5 ہزار ارب کا نقصان،اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس کی مرتب کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک باخبر سرکاری ذریعے کا کہنا تھا کہ پورٹس کو مکمل استعداد کیساتھ استعمال نہ کرنے سے سرکاری خزانے کو 3190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، میری ٹائیم شعبے میں ٹیکس چوری سے 1120ارب، جعلی بلنگ اور بدعنوانی کی وجہ سے 313ارب، ٹرانس شپمنٹ (ایک بندرگاہ سے دوسری بندرگاہ یا پھر وسطی ایشیا یا چائنا جیسے مقامات پر سامان کی منتقلی کا عمل) سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے 70 ارب، گوداموں کی کمی اور ویلیو ایڈیشن کی قلت سے 196 ارب، جبکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم کے غلط استعمال سے سالانہ 60 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔
یہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جا چکی ہے۔ اس میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ زبردست صلاحیتوں اور جیو اسٹریٹجک فوائد کے باوجود پاکستان اصل صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کر سکا۔
6
شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کر دیا، احمد الشرع عبوری صدر مقرر،شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کردیا اور بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والےشامی باغی گروہ حیات تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے مطابق ملک کا آئین معطل کر دیا گیا ہے اور احمد الشارع کو عبوری صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ترجمان ملٹری آپریشن کمانڈ شام حسن عبدالغنی نے اعلان کیا کہ 2012 کا آئین منسوخ کردیا ہے، شام میں ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
الشرع کو عبوری مرحلے کے لیے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام انجام دے گی۔ترجمان ملٹری آپریشن کمانڈ شام حسن عبدالغنی نے ملک میں مسلح دھڑوں کو تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا، جو ان کے بقول ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ بعث پارٹی، جو کئی دہائیوں تک شام پر حکمرانی کرتی رہی کو باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے۔
7
گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔گوادر میں آل پارٹیز اتحاد 47 روز دھرنے کے بعد مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگیا، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کےبعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
اتحاد کے ترجمان عبدالغفور کےمطابق ضلعی انتظامیہ نے 7 نکاتی معاہدے پردستخط کر دیے ہیں ۔معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔مطالبات سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی تیز کی جائےگی،گوادر میں 17 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔
8
وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کارو ٹرمپ خاندان کےقریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ،امریکی کاروباری شخصیات نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
امریکا کا اعلیٰ سطح کا سرمایہ کاروں کا وفد 2 روز کےدورے پر پاکستان میں ہے۔وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔بدھ کو پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔
9
چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب بھی مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوش دل اور ابرار احمد کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام اور سعود شکیل بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ٹیم میں نسیم شاہ، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، عامر جمال اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔