1
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔
2
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا اور ٹیم کو بروقت کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
3
حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی،بجلی ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔بجلی مہنگی ہونے سے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ، درخواست مالی سال25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ، درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
4
شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگامرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔
5
سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکلاء صفائی بابر اعوان، سہیل خان اور عثمان علی نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔
6
وزیراعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو بین الاقوامی تنظیم ویمن پولیٹیکل لیڈرز کیلئے پاکستان کی جانب سے سفیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
کہا کہ شائستہ پرویز ملک کا ویمن پولیٹیکل لیڈرز کیلئے قومی نمائندہ کے طور پر انتخاب ان کی حقوق نسواں کیلئے جدوجہد اور اس ضمن میں ناقابل فراموش خدمات کا عکاس ہے۔شائستہ پرویز ملک کا بطور قانون ساز پاکستان میں خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار رہا ہے۔
7
پارا چنار کیلئے امدادی سامان کا ایک اور قافلہ آج روانہ ہو گاپولیس کے مطابق قافلے میں اشیاءخورونوش سمیت سبزیاں،پھل اوردیگراجناس شامل ہیں، مختلف علاقوں سے آنےوالی گاڑیاں ٹل میں جمع ہو کرآگےروانہ ہوں گی، قافلے کی سکیورٹی کیلئےسخت انتظامات گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی شاہراہ پرچیکنگ اورکلیئرنس جاری ہے، دونوں فریقین کے بنکرزمسماری کاسلسلہ بھی مرحلہ وارجاری ہے، گزشتہ روزکوہاٹ میں ہونے والاجرگہ اراکین کی عدم موجودگی کےباعث ملتوی کیا گیا۔
8
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 سے 15 جون تک لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی۔دنیا بھر کے شائقین کرکٹ یہ دلچسپ مقابلے براہ راست گراؤنڈ میں جا کر دیکھ پائیں گے، اس مقصد کے لیے انہیں بے تابی سے ٹکٹوں کا انتظار ہے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین اب 31 جنوری سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے، رجسٹرڈ شائقین کے لیے ٹکٹس کی ونڈو 29 جنوری سے کھل گئی ہے۔
9
اسرائیل کے جنین اور تلکرم میں فضائی اور زمینی حملے میں مزید21 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، 60 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کی تباہ حال علاقوں میں واپسی جاری ہے، 5لاکھ سے زائد فلسطینی تباہ شدہ شمالی غزہ میں لوٹ آئے، غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار گھریلو گیس کی فراہمی بحال ہوگئی، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظلم و بربریت جاری رہی۔
24گھنٹے میں غزہ کے ہسپتالوں میں63لاشیں لائی گئیں،59 لاشیں تباہ عمارتوں، میدانوں اور سڑکوں سے اٹھائی گئی تھیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد47ہزار417 تک پہنچ گئی۔


