1
الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کا متنازع قانون نافذ العمل ہوگیاالیکٹرانک کرائمز کی روک تھام سے متعلق متنازع پیکا قانون پر صدر کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ کی کمیٹیوں اور دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 کی توثیق کردی۔ صدر کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ قانون بن کر نافذ ہوگیا۔
2
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7 فروری کو کئے جانے کا امکان،،افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔ذرائع کےمطابق چئیرمین پی سی بی نے آج ہونےوالی ملاقات میں وزیراعظم کوباضابطہ دعوت دی،افتتاحی تقریب میں دیگر وزراء،اعلی حکومتی عہدیدار اور اہم شخصیات شرکت کریں گے، قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں لیزر شو بھی کئے جانے کا امکان ہے۔
3
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آئی بی اے کراچی کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ آئی بی اے آمد پر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس خصوصی نشست میں پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں طلباء کے مثبت کردار کو سراہا۔
انھوں نے ابتدائیہ کلمات میں اس بات کا اظہار کیا کہ آئی بی اے لرننگ کا سسمبل ہے اور میں اس کامیابی پر آئی بی اے کے اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ آئی بی اے اپنی طرز کا نہ صرف بہترین ادارہ ہے بلکہ یہاں کا نظام تعلیم بھی دنیا کے جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے آئی بی اے کے طلباء و طالبات کے سوالات کے جواب انتہائی خوش اسلوبی سے دیئے اور طلباء کی سوچ کو سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر
4
اسٹاک ایکسچنج میں مسلسل تین روز کی مندی کے بعد 112000 پوائنٹس کی حد بحال،ہنڈریڈ انڈیکس میں 550 پوائنٹس کے اضافے سے 112000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،پاکستان اسٹاک ایکسچنج مسلسل تین روز سے مندی کا شکار تھی،تین روز میں اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے آ چکی تھی۔
سرمایہ کاروں کی نظریں آج تاریخ کے بلند ترین بدلے کےکاروباری حجم پر ہیں،ادھار میں خریدے گئے،شیئرز بدلے کے کاروبارکا حجم 66 ارب سے تجاوزکرگیا،ممبرز کے ان ہائوس بدلے کے کاروبار کو ملاکر مجموعی حجم 100 ارب سے زیادہ ہے۔
بروکرز کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے کل شیئرز خریدے،فنڈز اور بینکس نے بیچے،اسٹاک مارکیٹ میں رول اوور ویک جاری ہے اسکا پریشر ابھی موجود ہے۔


