1
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت، کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش، کھلے دل کے ساتھ پی ٹی آئی کی ساتھ مذاکرات میں بیٹھے اور انہیں مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا لیکن پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔
ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے، ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں۔شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں بیٹھیں، ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، ہم مذاکرات کے لیے صدق دل سے تیار ہیں۔
2
پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخرعالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوروں نے ہاتھ صاف کردیا۔اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر یہ افسوسناک خبر دی اور بتایا کہ ‘کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
فخر عالم نے لکھا ‘یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے۔
3
کراچی کا شہری امریکی خاتون سے شادی کیلئے تیار، شرط رکھ دی۔امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلئے کراچی کے شہری نے مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ ‘میرا نام عبدالرحیم ہے، پیشے کے اعتبار سے اس وقت ڈرائیو ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں۔
شہری نے کہا کہ ‘میں نے اپنی بیوی کو بھی میسج کردیا ہے کہ میں شادی کرلوں گا اگر مجھے اجازت مل گئی، ویسے اسلام میں بیوی سے دوسری شادی کا پوچھنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اہلیہ کو بتادیا ہے کہ میں خاتون سے شادی کرنے کیلئے تیار ہوں۔
4
غزہ جنگ بندی: حماس نے اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیاعرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون کو رہا کردیا۔
اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے جائیں گے۔
5
امریکا کی جانب سے پاکستانی امداد کی بندش پر دفتر خارجہ کا ردعمل ،ا امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
پاکستان آئے ہوئے امریکا کے وفد کے دورےکو وزارت خارجہ ہینڈل نہیں کر رہی، یہ دورہ سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے معمول کے دوروں کا حصہ ہے۔


