1
حکومت پاکستان نے پناہ گزین شہریوں کو سمگل کرنے کے خلاف کارروائی کا بل بنا لیا۔بل کے مطابق حکومت سمگلنگ مائیگرینٹ ایکٹ 2018 میں 6 ترامیم لے آئی، کسی بھی غیر قانونی غیرملکی کو رہائش یا پناہ دینے پر قید اور جرمانہ ہوگا، مجرموں کے مقدمات چلانے کیلئے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی۔
پناہ گزین شہری کو سمگل کرنے پر 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا، بیرون ملک بھجوانے کیلئے جعلی دستاویز بنانے پر 10 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔
2
وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ,پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حیات آباد یا ٹاؤن کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماؤں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی نئے دفتر منتقل کیا جائے گا۔
3
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔
حیات آباد یا ٹاؤن کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماؤں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی نئے دفتر منتقل کیا جائے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے،پنجاب حکومت جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پُرعزم اور کاربند ہے
4
بیرون ممالک جا کر بھیک مانگنے کے واقعات کے معاملے پر سینیٹ میں بھکاریوں کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے انسداد انسانی سمگلنگ سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔
ترمیمی بل کے مطابق منظم بھیک مانگنےکا مطلب فراڈ، زور زبردستی سے بھیک منگوانے یا خیرات لینا ہے، اس کے علاوہ دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دےکر خیرات لینا بھی بھیک کے زمرے میں آتا ہے۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا بھی بھیک کہلاتا ہے، قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیاء فروخت کرنا بھی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشنز نے بھیک مانگنے والوں کا زکر کیا ہے، کچھ پاکستانی حج، عمرہ، زیارت یا ذاتی دوروں میں بھیک مانگنے لگتے ہیں، ان ممالک نے زور دیا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
5
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدرعلی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رنگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔
چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، چٹاگانگ کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی، شاندار بیٹنگ کرنے پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
6
باچا خان ایئرپورٹ پر ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایم پاکس کی تصدیق قطر سے آنے والے 5 سالہ بچے میں ہوئی، مسافر پی کے 286 پرواز کے ذریعے پشاور پہنچی، کیس کی تصدیق بارڈر ہیلتھ سروسز کی ٹیم نے کی، ایم پاکس تصدیق کے بعد انہیں پولیس سروس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
7
شمالی وزیرستان: بجلی کا کام کرنے والے 5 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیامیڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم مُسلح افراد نے بجلی کے کھمبوں پر کام کرنے والے پانچ افراد کو اغواء کیا گیا۔