1
تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیاچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر 2024 کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، حکومت نے درخوست میں استدعا کی کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں صدر پاکستان، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
2
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے پیکا ترمیم کو کالا قانون قرار دے دیا، عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان،پیکا ترامیم آزادی اظہار رائے صحافت بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں، پیکا ترامیم آئین کے آرٹیکل 8 اور 19 سے متصادم ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا کہ آزادی رائے کا حق آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کے تحت بنیادی حق ہے، پیکا ایکٹ میں ترامیم اس حق کو ختم کرنے مترادف ہے، یہ ترامیم صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور عام شہریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، پیکا ترامیم سے آزادانہ رپورٹنگ اور تنقیدی آراء کے اظہار کو نقصان پہنچے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے پیکا ترامیم واپس لینے کا مطالبہ کیا اور بار ایسوسی ایشن نے صحافیوں کے ہمراہ پیکا ترامیم چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
3
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا، کمیٹی نے کہا کہ وزیر خزانہ کیوں اس ادارے کے پیچھے پڑگئے، کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کیا جائے ادارہ بند نہ کیا جائے۔
سید حفیظ الدین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی صنعت و پیداوار کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا معاملہ زیر غور آیا۔ پیپلز پارٹی اراکین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی تجویز کی مخالفت کردی۔
اراکین کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے 16 ہزار ملازمین کے خاندان کا روزگار وابستہ ہے، وفاقی وزیر پارلیمنٹ کے فلور پر کہہ چکے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کریں گے،اس کے باوجود اگر حکومت نے فیصلہ کیا تو ایوان کا استحقاق مجروع ہوگا۔
4
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے رمضان پیکیج دینے کی تجویز، صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
رانا تنویر حسین کی زیر قیادت یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نجکاری کے آپشنز زیر بحث آئے، گزشتہ 2 سے 3 سال کی باقی ماندہ آڈٹ مکمل کرنے پر گفتگو ہوئی۔ شرکا نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
کمیٹی نے کہا کہ وزیراعظم رمضان پیکیج کے لیے بھرپور تشہیری مہم کے خواہاں ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی شدہ اشیاء فراہم کرنے کی تجویز ہے۔
5
عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ توڑ ڈالاسری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 266 رنز بنائے جو ایشیا کے میدانوں میں سب سے بڑا اسکور ہے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں عثمان خواجہ کے 121 رنز اور اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز شامل تھے۔اس سے قبل، آسٹریلیا کی جانب سے ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے سن 1979 میں چنئی میں بھارت کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت میں 222 رنز بنائے تھے۔


