1
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور یورپی یونین میں ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم کا معاہدہ منظور کرلیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سابق وزیر کے بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جبکہ کمیٹی قومی ایئرلائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈینینس کی بھی منظوری دی گئی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر مڈل ایسٹ گرین انیشییٹو کے چارٹر کی توثیق بھی کردی گئی ہے۔وزارت تجارت کی سفارش پر حکومت پاکستان اور یورپی یونین میں ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم کا معاہدہ بھی منظور ہوا۔
2
ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ روک دیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ارشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ کمیٹی کو مطمئن کرنے تک گاڑیاں نہیں خریدیں گے ، ، سینیٹ قائمہ کمیٹی پہلے رولز پر پیپرا اتھارٹی کو بلائے ، جب تک پیپرا رولز پر کمیٹی مطمئن نہیں گاڑیوں کی خریداری منجمد رہے گی ۔ایف بی آر کے 100 ویگو ٹرکس کہاں اور کس کے استعمال میں ہیں؟سب ثبوت ہیں، افسران گاڑیوں کے اسٹیکر اتار کر گھروں میں استعمال کرتے ہیں،آئندہ بھی کریں گے۔
3
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ججز نے ملاقات کی، وفاقی وزیر برائےقانون اعظم نذیر تارڑ نےبھی چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیمبر میں ہی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں عدالتی اور قانونی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
4
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی شروع،وزارت داخلہ کےسابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر شہزاد اکبر اور ملک ریاض سمیت چارملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں،اشتہاری ملزمان میں ملک ریاض،علی ریاض،شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارتِ داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر پاسپورٹ منسوخ کیے،نیب نے 28 جنوری کو پاسپورٹ منسوخ کے لیے خط لکھا تھا۔
5
پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بارکی مذمتی قرار داد منظور،اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نےپیکا ترمیمی ایکٹ کوکالا قانون قراردےدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق پیکا ترامیم 2025 کالا قانون اورآزادی رائےکا گلا کاٹنے کے مترداف ہے۔
پیکا ترامیم آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کےمنافی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن پیکا ایکٹ میں ترامیم کی شدیدمذمت کرتی ہے،ترامیم صحافیوں اور صحافت پرقدغن،سوشل میڈیا صارفین اور عام شہریوں کی آواز دبانےکی کوشش ہے، اس ترمیم سے آزادانہ رپورٹنگ اور تنقیدی آرا کے اظہارکو نقصان پہنچے گا۔
6
کراچی میں امن مشقیں سات سے گیارہ فروری تک منعقدہ ہوں گی۔ایونٹ میں چھپن ممالک شرکت کریں گے۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔
جس میں امن مشق اور مکالمے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کمانڈر کراچی کومکار وائس ایڈمرل محمد فیصل نے بریفنگ میں بتایا کہ 7سے 11 فروری تک ہونے والے ایونٹ میں چھپن ممالک اور نیول چیفس شرکت کریں گے ۔
7
سونے کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح290300 روپے پر جا پہنچی۔آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 3 سو روپے ہوگئی ہے۔