1
خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔اسلحہ کی نمائش، کالے شیشوں کے استعمال اور غیر قانونی سکیورٹی گارڈز رکھنے پر پابندی ہو گی، ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
2
ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تینوں صوبوں میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں مگر سندھ میں جمہوریت کے نام پر 15 سال سے ایک جماعت کی حکومت ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ، بلاول بھٹو نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہماری خوش فہمی تھی یہ تاجروں سے معذرت بھی کریں گے، تاجروں سے ملاقات میں ان کا لہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا۔
بلاول بھٹو کو تاجروں کے سامنے شرمندہ ہونا چاہیے تھا، آپ نے لیاری گینگ وار کے ذریعے شہر کو یرغمال بنایا۔پیپلز پارٹی نے 50 سال پہلے کوٹہ سسٹم بنایا تھا، پیپلز پارٹی کو کسانوں کا کوئی خیال نہیں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہر کو تباہ کر رہے ہیں۔ایم کیوایم رہنماؤں فاروق ستار، مصطفیٰ کمال کے ساتھ نیوزکانفرنس
3
وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ،پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔
حیات آباد یا ٹاؤن کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماؤں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی نئے دفتر منتقل کیا جائے گا۔
4
مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کی ملاقات،ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔
یورپی یونین وفد نے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، یورپی یونین کے نمائندے اولوف سکوگ نے پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے فروغ اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
5
جمہوریہ کانگو میں باغیوں کے قبضہ کے بعد پاکستانی خاندان محصور ہو گئے، پھنسے ہوئے افراد میں سے 9 شہری بارڈر کراس کر کے روانڈا پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق مزید 8 پاکستانی بھی بارڈر کراس کرکے روانڈا پہنچ رہے ہیں، کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما پر باغیوں کے قبضے سے 50 پاکستانی محصور ہوچکے ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
6
مریم نواز نے کھیلتا پنجاب گیمز25-2024 کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ آج آپ سب کو دیکھ کر بہت اچھا لگا، میں کھیلتا، پڑھتا، ترقی کرتا ،آگے بڑھتا ہوا پنجاب دیکھنا چاہتی تھی، ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک پنجاب چیمپئنز سے بھرا پڑا ہے، گزشتہ کئی سال سے میدان ویران پڑے تھے بچوں نے والدین ،پنجاب اور پاکستان کا نام روش کیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہے، صوبائی وزیر کھیل بہت اچھا بچا ہے،بہت محنت کرتا ہے، وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھرکو کہا ہےجتنا بجٹ کہوگے دوں گی، کھیل کیلئے 2 ارب کے بجائے 5ارب کا بجٹ بھی چاہیے تو کمی نہیں آنے دوں گی، مریم نواز پنجاب کے پیسے ان بچوں کیلئے حاضر ہیں۔
یہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے ہیں، پورے پنجاب سے ایک لاکھ20ہزار بچے کھیلتا پنجاب گیمز کیلئے رجسٹرڈ ہوئے،ہمارے پاس اعصام الحق اور ارشد ندیم جیسی مثالیں ہیں، تھوڑا سا ماحول دیا جائے تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے، پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔


