لاہور(ای پی آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،
انھوں نے کہا کہ اگر موقع ملے تو کوئی بھی اداکار بالی ووڈ کے خانز کے ساتھ کام کرنا پسند کرے گا لیکن وہ خاص طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی، بھارت میں گزارے گئے وقت کے دوران ان کی ملاقاتیں کئی مشہور بالی ووڈ ستاروں سے ہوئیں جن میں خانز بھی شامل ہیں۔
وینا ملک نے کہا کہ وہ سلمان خان سے ان کے فارم ہاس پر بھی مل چکی ہیں تاہم انہوں نے کبھی ان ملاقاتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا۔
بگ باس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا اور اس کی اپنی مخصوص ناظرین کی تعداد تھی، شوبز انڈسٹری میں تنازعات اکثر وائرل ہو جاتے ہیں اور بگ باس بھی ایسا ہی ایک پروگرام تھا۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ انہیں دوبارہ بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے یہ موقع ٹھکرا دیا۔