1
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نیا سال دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سالِ نو کی مبارکباد دیتے ہوئے چین کی قیادت عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نیا سال دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرے گا اور عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی لائے گا۔
2
قتل کی دھمکیوں کا معاملہ، ایف بی آر افسران کی فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید،ان لینڈ ریونیو سروس افسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کردی، بیان میں کہا گیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے کوئی دھمکیاں نہیں دیں، افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
بیان کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی خریداری قواعد کے مطابق ہوئی، فیصل واوڈا الزامات کے ثبوت پیش کریں، بے بنیاد بیانات افسران کے حوصلے پست کر رہے ہیں،ٹیکس وصولی کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اعلامیے کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس افسران ایمانداری اور پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند ہیں، افسران کی عزت و وقار کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔
3
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کے رجحان میں اضافہ،،دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 114000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،ہنڈریڈ انڈیکس 1030 پوائنٹس بڑھکر 114230 پوائنٹس پر پہنچ گیا بروکرز کا کہنا ہےکہ لسٹڈ کمپنیز کے اچھے مالی نتائج مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے،اسٹاک مارکیٹ میں رول اوور کا آخری دن،ادھار کے سودے فروری کائونٹر پر شفٹ ہو رہے ہیں۔
4
پنشن کے بعد تنخواہوں کےلیے بھی نیا نظام متعارف کرانیکا کا اعلان،جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو آگاہ کیا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس پالیسی وِنگ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے الگ کیا جا رہا ہے۔ آئندہ مالی سال سے ٹیکس پالیسی کا کام مکمل طور پر وزارت خزانہ انجام دے گی، جبکہ ایف بی آر ٹیکس وصولی پر توجہ مرکوز کرے گا۔
5
کسٹمز کی طرح تمام شعبوں میں خودکار نظام لانے کا اعلان،پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کراچی کسٹمز کی طرز پر تمام شعبوں میں جلد خودکار نظام قائم کیے جائیں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اور اس کے لیے مقامی خام مال اور دیگر اشیاء کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔


