1
اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
2
سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار،وفاقی حکومت نے 3 ملکی ون ڈے سیریزکے لیے پاک فوج اور رینجر زتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرزکی تعیناتی ہوگی۔
3
محکمہ صحت کے پی کا ہیلتھ افسران سےکرپشن نہ کرنےکاحلف لینےکا فیصلہ،سرکاری ذرائع کے مطابق تمام ڈی ایچ اوزکے عملےکو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائےگا، ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کرنےکا حلف لیا جائےگا، ڈی ایچ اوز سے محنت سےکام کرنے اور شعبہ صحت مزید بہتربنانےکا حلف لیا جائےگا۔
کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ڈی ایچ اوزسےحلف لیاجائےگا، جس کے خلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی کی میڈیا سے گفتگو
4
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکیلئےاقدامات کرناہوں گے۔
زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم نے ایشوزڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہوسکے۔ملتان میں تقریب سے خطاب
5
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزاد ملی۔
رپورٹ کے مطابق حسین نصر کو سال 2023 میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین نصر کی گرفتاری کے بعد ان کی 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں جو اب 21 اور 22 سال کی ہیں۔
6
ملتان: ایس ایچ اوکا بزرگ شہری پر تشدد، موٹر سائیکل سے نیچے گرادیا، نیو ملتان کے علاقے میں ایس ایچ اوکے بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تاہم ایس ایچ او کی جانب سے بزرگ شہری کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری طور پر ایس ایچ او شفیق کو معطل کردیا گیا۔


