1
کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور،حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے ہیں، ہائیکورٹ سے جواب نہ ملنے پر پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس بار بھی اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یادہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں، کمیشن کسی ریٹائرڈ جج پر مشتمل ہوگا۔
2
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمہ کے 10 مجرمان کی سزا معطل کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سزا معطلی آرڈر جاری کر دیا ، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 22 نومبر 2024 کو ملزمان کو مجموعی طور پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی تھی ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے، ریکارڈ کے مطابق کوئی ایک بھی ملزم جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں کیا گیا، وکیل کے مطابق دہشتگردی کی دفعات سے بری کر دیا گیا اور جھوٹی سزائیں دی گئیں۔
3
حیدر آباد کے سول ہسپتال میں 2 نرسیں ادویات چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیںسول ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیضان میمن کے مطابق پکڑی جانے والی دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری میں ملوث تھیں، شکایات موصول ہونے پر دونوں نرسز کی ریکی کی گئی اور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، دونوں نرسز کے قبضے سے ہینڈ بیگز کے علاوہ دواؤں سے بھرے شاپر بھی ملے ہیں۔برآمد ہونے والی ساری ادویات وہ تھیں جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں، دونوں نرسز پیڈز وارڈ میں تعینات تھیں
4
سول ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیضان میمن کے مطابق پکڑی جانے والی دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری میں ملوث تھیں، شکایات موصول ہونے پر دونوں نرسز کی ریکی کی گئی اور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، دونوں نرسز کے قبضے سے ہینڈ بیگز کے علاوہ دواؤں سے بھرے شاپر بھی ملے ہیں۔
برآمد ہونے والی ساری ادویات وہ تھیں جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں، دونوں نرسز پیڈز وارڈ میں تعینات تھیں، دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکرٹریٹ کو واپس کرکےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


