1
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، فنانس کمیٹی نے منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق ہر رکن کو5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے، ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔
اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ماہانہ 2لاکھ 18 ہزار روپے ہی وصول کریں گے۔
2
ایف بی آر نے30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا.جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔
حکام ایف بی آر کا کہنا ہےکہ رواں ماہ کےٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے،40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں،آئی ایم ایف ماہانہ نہیں،سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے،جولائی سے مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنےکاہدف ہے،مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔
3
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نیا سال دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔