اسلام آباد(محمداکرم عابد)سربراہ عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا وزیراعظم محمدشہبازشریف،بلاول بھٹوزرداری و دیگر قائدین سے رابطہ کرکے قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔دوروزہ کانفرنس8،9فروری کو جناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں ہوگی۔

پارٹی رہنماسینیٹر ہدایت اللہ خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ای پی آئی کے نامہ نگار کو بتایا کہ بانی پارٹی فخرافغان خان عبدالغفارخان اور ولی خان کی برسی کے سلسلے میں یہ دوروزہ قومی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی جس میں بلاتفریق تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعوکیا جارہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پارٹی سربراہ ایم ولی خان کی جانب سے اس کانفرنس میں مدعو کرنے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف ،سربراہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر قائدین سے رابطے کئے جارہے ہیں ساری سیاسی قیادت سمیت دانشوروں ادیبوں شعرا دیگر شعبہ زندگی سے تعلق والی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ ملک بھر میں تمام اضلاع میں بھی پارٹی کے تحت پروگرامات ہونگے۔ برصغیرکی آزادی کے نامور ہیروزکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی موجودصورتحال کا تقاضا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی بڑی جماعت ،آزادی کے ہیروز اور بانیان آئین کے تصورات کو سمجھیں ۔ سامراج سے کیا توقع لگانی۔ اپنے ملک کے عوام پر انحصار کریں باہر سے کوئی سہارے تلاش نہ کریں ۔اورکیا ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کوئی پاکستان کی آزادخارجہ پالیسی پر اثرانداز ہوسکتاہے۔؟.باچاخان کی جدوجہدہی سامراجی قوتوں کے خلاف تھی ۔تاریخ سے سبق سیکھیں ۔امریکہ کی طرف نہ دیکھیں اپنے عوام پر بھروسہ کریں ۔