1
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں خیبرپختونخوا میں کیں، سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
2
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی۔اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔
پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مؤقف ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے ہیں، اگر ان کا کوئی شخص خلاف بات کرتا ہے تو اس کا نوٹس انہی کو لینا چاہیے۔جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ کی گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس
3
کرم امن معاہدہ جرگہ ختم ہوگیا ،جرگے میں امن معاہدہ پرعمل درآمد کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا، کرم مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں،ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں،جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔
ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے،انسان کا قتل ناقابل معافی ہے،ہم اپنے بچوں اورعورتوں کو قتل کرتے ہیں، باہر سے کوئی نہیں آسکتا، ہم سب ایک دوسرے کے دشمن بنے ہیں۔ سوشل میڈیا کا نفرت پھیلانے میں بڑا کردار ہے، کُرم امن معاہدے پر پورے ملک نے سُکھ کا سانس لیا، لیکن شرپسندوں کو امن منظور نہیں، شرپسندں کو سامنے لانا ہوگا، حکومت کُرم میں مکمل امن چاہتی ہے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت اور عمائدین کرم دونوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، امن ہر صورت قائم ہوگا، کُرم کے لیے ریلیف پیکیج منظور کر رہے ہیں، شرپسند رکاوٹ ڈالیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔
4
سید محسن نقوی نے کہا کہ وعدے کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جس کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔
میرے سے زیادہ آپ لوگوں کے چکر یہاں پر لگے ، کوئی ایسا دن جس دن آپ نے سٹیڈیم کا چکر نہیں لگایا، اکتوبر میں باقاعدہ طور پر اس کی کنسٹرکشن شروع ہوئی 31 جنوری کا وعدہ تھا آج پورا سٹیڈیم آپ کے سامنے ہے۔ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے کے جبکہ 11فروری کو کراچی نیشنل سٹیڈیم کا افتتاح صدرمملکت آصف علی زرداری کرینگے۔
چیمپئنز ٹرافی ہم سب کیلئےاہم ایونٹ ہے، چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو ہو گی، آئی سی سی کےتمام آفیشلزکوبھی مدعوکیا ہے ، چیمپئنزٹرافی میں آنیوالےمہمانوں کیلئےبہترین انتظامات کیےگئےہی۔
چیئرمین پی سی بی کی لاہور میں پریس کانفرنس، مزید کہا کہ ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی فیصلہ کرےگی، سلیکشن کمیٹی پریقین ہے یہ اچھی ٹیم کاانتخاب کرےگی، چیمپئنزٹرافی کیلئے آج قومی ٹیم کا اعلان ہوجائے گا،
5
مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا۔پی ٹی آئی والے صوبے میں ایک سکول نہیں بنا سکتے، اب یونیورسٹیاں بیچ رہے ہیں۔
پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا، پہلے کٹے، بھینس اور گاڑیاں بیچ ڈالیں آخر میں توشہ خانہ فروخت کیا، گند کے خاتمے پر ہر کوئی خوش ہے۔مردان میں جلسے سے خطاب
6
وزیراعظم نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر مواصلات عبد العلیم خان بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی سٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
7
پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمی تغیرات کا اجلاس ہوا، وزارت توانائی نے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے رپورٹ پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے حصول کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے، کاربن نیوٹرل انرجی سیکٹر کے شعبہ کو حاصل کرنے کے لیے سال 2030 تک 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ضروری ہے۔
وزارت توانائی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توانائی منتقلی کے لیے ہوا، شمسی اور ہائیڈرو پاور کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کاربن ڈائی آکسائیڈ کے فی کس اخراج میں عالمی سطح پر 117 ویں نمبر پر ہے، کلائمٹ فنانسنگ کے ذریعے 2000 میگاواٹ سے زائد تھرمل پاور پلانٹس کا خاتمہ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کو قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی، ٹرانسپورٹ اور گھریلو استعمال کو فوسل فیول سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا، الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور بسوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
8
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا اینٹی ریپ ایکٹ کے سیکشن 22 پر عمل درآمد کا حکم،اینٹی ریپ ایکٹ کے سیکشن 22 پر 4 سال گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا، اب زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرنے والوں کو جیل جانا ہوگا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ اینٹی ریپ ایکٹ کے سیکشن 22 کے تحت زیادتی کیس کی ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی افسران اور جھوٹا مقدمہ درج کروانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوتا ہے لیکن اس سیکشن پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوسکا جس سے جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرانیوالوں کو تین سال قید ہوسکتی ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے اینٹی ریپ ایکٹ کے سیکشن 22 پر من وعن عمل درآمد کرنے کا حکم دیدیا جب کہ زیادتی کیس کی ناقص تفتیش کرنے والے پولیس افسر بھی جیل جائیں گے۔
9
مریم نواز شریف کا ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کا نوٹس، ایس ایچ او گرفتار،پولیس حکام کے مطابق شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا، پولیس نے ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔
10
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیاکاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔