1
سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیاٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی۔فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ اسدشفیق ۔
2
چیف جسٹس سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات، جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس پر تبادلہ خیال،ذرائع کے مطابق وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کےچیمبرمیں ہوئی اور ملاقات میں پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس اور دیگرسپریم کورٹ ججز بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کےلیےکل جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہو رہا ہے۔
3
اسپیکر نے حکمنامے پر دستخط کردیے، رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکرایازصادق نے ایم این ایزکی تنخواہ بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے اب رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے پے اسکیل کو مدنظررکھ کر بڑھائی گئی ہے۔
4
آئین نے سپریم کورٹ کو تماشائی بننے کیلئے اختیارات نہیں دیے، عمران خان کا چیف جسٹس کو طویل خط، عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ سے اپنے تمام تر اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں جاری ظلم و ستم کا سدباب کرنے اور عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے ایک یا اس سے زائد کمیشن قائم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے خط کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔349 صفحات پر مشتمل خط میں عمران خان نے کہا کہ میں نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کیں جوکہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق اور انتخابی نظام کی خلاف ورزی سے متعلق تھیں، درخواستوں میں سپریم کورٹ سے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی تھی، آئین پاکستان نے سپریم کورٹ کو تماشائی بننے کیلئے اختیارات نہیں دیئے۔
5
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے قذافی اسٹیڈیم تیار،تزئین و آرائش کے بعد 24 ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم میں مزید 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بنی ہے اور اب 34 ہزار سے زائد شائقین بیک وقت گراؤنڈ میں میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔7 فروری کو وزیر اعظم افتتاح کریں گےاور اس سے قبل اسٹیڈیم کا کام 100 فیصد مکمل ہو گا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی


