1
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایئرایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولنس کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔ وزیراعلی نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لیے پیش کیا جو پہلے ہی کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔
2
امریکی کھرب پتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو فری اسپیچ کے فروغ کے باعث نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی نامزدگی ناروے کے ایک قانون ساز نے کی، جنہوں نے ان کے آزادی اظہار کے اصولوں اور سوشل میڈیا پر کھلی بحث کی حمایت کو نامزدگی کی وجہ قرار دیا۔
3
گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔ کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد میں پرنسپل تعینات ہیں۔مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ تین روز قبل کالج کے اسٹاف سے انہیں معلوم ہوا کہ کالج کی طالبات ایڈمٹ کارڈز وصول کرنے آ رہی ہیں، مگر طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے ہیں۔مدعیہ نے بتایا کہ مزید طالبات کی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس آخری مرتبہ 25 جنوری کو آیا تھا اور اس کے بعد وہ کالج نہیں آیا۔ میرا دعویٰ ہے کہ محمد نفیس ولد اشرف الدین نے ناجائز طور پر امتحانی فیس کی مد میں طالبات سے نقد رقم وصول کر کے خرد برد کی ہے، لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے۔
4
لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب آج صبح لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی۔ ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر کراچی جا رہی تھی کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹرین کی ایک کوچ ٹیڑھی بھی ہوگئی۔حادثے کے بعد ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔
5
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ سے معیشت کے ثمرات جڑے ہوئے ہیں اور بہت سی اس سے کہانیاں جڑی ہوئی ہیں۔پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے، ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا جہاں پہلی فلائیٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگ میل ہے۔چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب