1
کرم امن معاہدے کے فریقین کا جرگہ، معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان،جرگے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ کوہاٹ میں کرم امن معاہدہ کے فریقین کا جرگہ ختم ہو گیا اور جرگے میں امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ معاہدے پرعمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جرگے کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔
کرم مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں، ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں، جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف ، ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے، انسان کا قتل ناقابل معافی ہے، ہم اپنے بچوں اور عورتوں کو قتل کرتے ہیں، باہر سے کوئی نہیں آسکتا اور ہم سب ایک دوسرے کے دشمن بنے ہیں۔
سوشل میڈیا کا نفرت پھیلانے میں بڑا کردار ہے، کرم امن معاہدے پر پورے ملک نے سکھ کا سانس لیا لیکن شرپسنوں کو امن منظور نہیں لہٰذا شرپسندوں کو سامنے لانا ہوگا۔
2
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدرجنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔
مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، بانی چئیرمین کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ تعلق اچھا ہو۔ جس دن اپنی بات پر کھڑا نہ ہو سکا، اس دن پی ٹی آئی کی صدارت چھوڑ دوں گا، پی ٹی آئی سے پیسوں کے عوض عہدے دینے کے کلچر کو ختم کروں گا، پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے لیے مجھے بانی چئیرمین عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی۔خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب
3
مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کردیا۔عام کاشتکار کو سولر ٹیوب ویل سے یومیہ 10 ہزار سے زائد اور ماہانہ 3.25 لاکھ روپے سے زیادہ کی بچت ہوگی۔ حکومت پنجاب 10 کلوواٹ کے سولر سسٹم پر 5 لاکھ، 15 کلوواٹ پر 7.5 لاکھ، اور 20 کلوواٹ پر 10 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔
قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار اپنے ضلع کے وینڈر کا انتخاب کرکے سولر سسٹم لگوا سکیں گے۔اس منصوبے کے لیے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے درخواست دی، جن میں سے 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے۔ 87 فیصد ڈیزل اور 13 فیصد بجلی پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلے مرحلے میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔یہ منصوبہ زرعی پیداوار کی لاگت میں نمایاں کمی لائے گا اور کاشتکاری میں انقلاب برپا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسان کارڈ، ایگری میکانائزیشن اور انٹرن شپ جیسے منصوبے کاشتکاروں کی زندگی میں بہتری لا رہے ہیں اور سولرائزیشن کا یہ منصوبہ بھی زراعت میں ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا۔
4
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی۔حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔ مہنگائی مزید بڑھے گی۔ ایف بی آر گاڑیاں خریدنے جا رہا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب کی انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسہ نہیں کرنے دی رہی۔
بلوچستان کے راستے اگر 500 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہوتا تو اس کا کون ذمہ دار ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سیاسی قیدی ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا کوریئر کمپنی کا ملازم گرفتار،ملزم نجی کوریئر کمپنی میں ملازم تھا اور کوریئر کیش جمع ہونے پر پیسوں کی لالچ میں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران زیادہ دیر سچ نہ چھپا سکا۔
پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی پر لیل گاؤں کے قریب درخت کے پاس چھپائی گئی 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
6
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیم صرف اتنا کام کرے کہ اپنے دفتر سے نکلے اور اسلام آباد کی مارگلہ روڈ کے ایک کونے سے شروع ہو کر دوسرے کونے پر چلی جائے، 120 افراد ان کو یہیں پر مل جائیں گے جن کی اتنی ورتھ ہے۔
اس کے بعد دوسرا کام کریں، چیئرمین ایف بی آر اور ٹاپ کے پانچ ممبرزایک ہی گاڑی میں بیٹھ جائیں اور یہاں سے موٹر وے پر چکر تک چلے جائیں ، ارد گرد میں ان کو جو ہاؤسنگ سوسائٹیاں نظر آئیں گی وہ بتائیں گی کہ ان کے مالکان کی ورتھ کتنی ہے۔یہ الارمنگ اور شاکنگ نمبرز ہیں، 25کروڑ افراد کا یہ ملک ہے، جس کی جی ڈی پی کا سائز 375ارب ڈالر ہے اور وہاں پر صرف بارہ افراد ایسے ہیں ، جنہوں نے گوشواروں میں اپنی نیٹ ورتھ دس ارب روپے یا اس سے زیادہ ظاہر کی ہے۔
7
عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری،رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور ہوگا۔
گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھے تھے۔خط میں ججز نے کہا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق خط کی کاپی صدر پاکستان، چیف جسٹس سمیت سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
8
پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے۔ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس
9
آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے،ذرائع کے مطابق حکومت کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی کے تحت نئے پی ایس ڈی پی میں 80 فیصد تک زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کرنا ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس سال تھروفارورڈ منصوبوں کا حجم 10 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
رواں سال کے ترقیاتی بجٹ کے 10 گنا لاگت کے مساوی منصوبے زیرالتوا ہیں۔ وفاقی حکومت اگلے سال صوبائی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہیں کرے گی صرف قومی اقتصادی کونسل سے منظور شدہ کم ترقی یافتہ اضلاع کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔برآمدات اور پیداوار بڑھانے کے ساتھ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے بھی ترجیح قرار دیئے گئے ہیں۔
اگلے سال اڑان پاکستان کے ویژن کے مطابق منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ کاروبار میں جدت اور تحقیق و ترقی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔وزارت منصوبہ بندی نے 31 مارچ2025 تک نئے منصوبوں کے پی سی ون طلب کرلیے۔
10
بیلجیم میں استحکامِ پاکستان کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، شرکاء نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ “تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان” نے مل کر گایا۔پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کی سلامتی اور ترقی سب سے پہلے ہے، پاکستان یا افواجِ پاکستان کے خلاف کسی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے۔
تقریب کے شرکاء کااظہارِ خیال ،بی پازٹیو پاکستان کے نام سے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا، تقریب کے شرکاء نے سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ، ملک بچاؤ” کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے
11
امریکا میں طیارہ گرنے کا ایک اور واقعہ؛6 افراد ہلاک،امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا۔حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


