1
راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے شخص کو جرم ثابت ہونے پر 2 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی۔راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے تھانہ دھمیال کی حدود میں والدین کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے ملزم محمد وسیم کو جرم ثابت ہونے پر 2 بار عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
رپورٹ کے مطابق جون 2022ء میں مجرم وسیم نے گھریلو رنجش پر والدین کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، جس کا مقدمہ مقتولین کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
2
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور آج سے شیخوپورہ سے شروع ہوگا۔اس سفرمیں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا،اس سفر میں شیخوپورہ کےعلاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد،حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لےجایا جائے گا۔
ٹرافی کو ملتان کا قلعہ،بہاولپور کا نور محل،پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم میں لے جایا جائے گا۔
3
پیٹرولیم کے شعبے کی ترقی میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، نئے گیس ذخائر کی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیٹرولیم کے شعبے کی ترقی کیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی، پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص کی فروخت کے تناسب میں اضافے کیلئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائر کی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی ہے۔
4
افغان فاسٹ بولر شاپورزادران کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،سال 2009ء میں افغانستان کیلئے ڈیبیو کرنیوالے فاسٹ بولر شاپور زادران نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
شاپور زادران نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کرکٹ چھوڑنا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا، میرا سفر افغان کرکٹ کے سب سے مشکل وقت میں شروع ہوا، محدود وسائل میں کھیلا اور کئی رکاوٹوں کو عبور کیا، لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
شائقین کرکٹ، میرے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور خاص طور پر میرے خاندان کی حمایت ہمیشہ میرے ساتھ رہی، میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اس طویل سفر میں میرا ساتھ دیا۔
5
عبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا آذر بائیجان کا دورہ، وزراء سے ملاقاتیں،پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف، وزیر ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف اور نائب وزیر اقتصادی امور صمد بشیری سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں تیل و گیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
توانائی، موٹرویز، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم پاکستان اسی ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں پر کام جاری ہے، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں گے۔
پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے حکام کو پاکستان کے نجکاری منصوبوں میں شمولیت کی دعوت دی جس میں آذربائیجان نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
6
جنوبی پنجاب میں رواں سال گندم کا بحران پیدا ہونے کا امکان،حکومت کی جانب سےجنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز میں گندم کی بوائی ہدف پورا ہونے کےدعوے کیے جا رہے ہیں،جنوبی پنجاب کے کسان ناخوش،گندم کی کاشت کم کردی،کہنا ہے کہ حکومت گندم کی مناسب قیمت نہیں دے رہی،گزشتہ برس بھی گندم کوڑیوں کے بھاؤ خریدی گئی ، حکومت مناسب قیمت نہیں دے گی تو ہم کہاں جائیں۔
ڈپٹی سیکرٹری زراعت رانا مبشر ٹوٹل 67لاکھ 24ہزار ایکڑر پر ہدف تھا اور اس وقت تک الحمد الللہ جو گندم کی بوائی مکمل ہوئی ہے 67 لاکھ 94لالھ گندم کی کاشت ہو چکی ہےجنوبی پنجاب کے اندر یہ تقریباً 101فیصد بنت اہے ٹارگٹ کا ،چئیرمین کاشتکار دوست فاؤنڈیشن نے بھی خبردارکردیا،چیئرمین کاشتکار دوست فاؤنڈیشن منیر شاہین نے خبردارکرتےہوئےکہا کہ رواں سال مناسب نرخ نہ ملا توگندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہےکہاکہ ہماری حکومت عقل کےناخن لے اورفارمرکا استحصال نا کرے اس کی پروڈکٹ ہےاس کو اگرخریدت نہیں ہے تو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا دیا جائے پچھلےسال کی طرح جیسے انہوں نےنوٹیفکیشن جاری کردیا اس ریٹ سے زیادہ اگر اپ فروخت کریں خریدیں گے تو اس کے خلاف مقدمہ درج ہو جائے گا
7
سعودی شہزادی وطفا بنت محمد انتقال کرگئیں۔سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری فرمان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمن آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق متوفیہ کی نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادی کا انتقال جمعرات کو ہوا، ان کی نماز جناہ اسی روز بعد نماز عصر ادا کی گئی۔