شکارپور(ای پی آئی) شکار پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 20 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو سمیت 3 گرفتار۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت الطاف معرفانے محمد صلاح معرفانے اور شريف عرف ٹکو لولائی کے نام سے ہوئی ہے،

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک انعام یافتہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت شریف عرف ٹکی لولائی کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ڈاکو قتل، ڈکیتی، رہزنی و دیگر سنگین 12 مقدمات میں مطلوب تھا اور 20 لاکھ انعام مقرر تھا ۔ دیگر گرفتار ڈاکو بھی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔

کامیاب کارروائی کے بعد ایس ایس پی شکار پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان اور مال کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے ڈاکوؤں کو ختم کر کے سکون لوں گا ہے