1
ڈونلڈ ٹرمپ کا 18فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان،ہ سٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں، روسی صدر سے بات کریں گے، کچھ اہم اقدامات کیلئے پرامید ہیں۔
روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے، بائیڈن انتطامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا، بائیڈن دور میں وفاقی ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے تھے، ایک ٹریلین ڈالر کے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو
2
(ایف بی آر) کو موجودہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 468 ارب روپے کے بڑے ریونیو خسارے کا سامنا ہے۔ریونیو شارٹ فال کی سب سے بڑی وجہ ٹیکس مشینری ہے جو مقررہ ہدف 6964 ارب روپے کے مقابلے میں صرف 6496 ارب روپے جمع کر سکی۔
ایف بی آر کا ریونیو خسارہ ہر گزرتے مہینے کے ساتھ مزید بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ جنوری 2025 کے لیے عارضی مجموعے کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایف بی آر نے جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کے مطلوبہ ہدف کے مقابلے میں صرف 872 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔
872 ارب روپے کی ریونیو وصولی کے ساتھ ایف بی آر نے ماہانہ بنیادوں پر 29 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے۔مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران ریونیو خسارہ 384 ارب روپے تھا جو جنوری 2025 میں مزید 84 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ بڑھ گیا، اس طرح پہلے 7 ماہ میں مجموعی خسارہ بڑھ کر 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
3
خیبرپختونخوا حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان,صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔
صوبے میں رمضان پیکیج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا،
4
ای وی بسوں کے ٹویٹ پر شرجیل میمن کے خلاف عظمیٰ بخاری کا ردعمل ، کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے آج کل آپ لوگ اتنےغیرمحفوظ کیوں ہو رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی گفتگو پر ان کو بلا کر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، سپیڈو بسوں اور الیکٹرک بائیکس کے بعد الیکٹرک بسیں اگلا قدم ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر تبصرہ کیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل صورت حال اور کہانی پھر سہی۔
5
کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ،ضلع کرم میں امن وامان سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے امن جرگہ میں قبائلی عمائدین ، چیف سیکرٹری ، کمشنر کوہاٹ اور دیگر حکومتی اراکین شامل تھے۔
جرگہ میں کرم امن معاہدہ پرہر حال میں عمل درآمد کی ہدایت کی گئی جبکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ ہوا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا چودھری ندیم اسلم نے کہا کہ حکومت اور عمائدین کرم دونوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، امن ہر صورت قائم ہوگا، کرم کے لیے ریلیف پیکیج منظور کر رہے ہیں، شرپسند رکاوٹ ڈالیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔
6
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات معاملہ، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری،الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوگئی تھی۔
قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نےبلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا، 27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔
7
صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش مہر نےکہا ہے کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہیں ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹنگ پروگرام خرابیوں سے بھرپور ہے۔
سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہیں ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے، کرکٹ صرف پنجاب اور کے پی تک نہیں،کراچی میں بھی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے۔


