1
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے ڈیوڈ بون، رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف میچ آفیشلز مقرر، آسٹریلیا کےڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کےرکن ہیں،میزبان پاکستان،نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ پرمشتمل سہ فریقی ون ڈےسیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سنگل لیگ کی بنیاد پرہونےوالی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہوراورکراچی میں کھیلی جائے گی،جہاں نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم اورنیشنل بینک اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمید کہنے کےلیےتیار ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان سہ فریقی ون ڈےسیریزکا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائےگا،جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کےمائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کےفیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
2
جنوری 2024ء میں پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ٹیکس جمع،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جنوری 2024ء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ٹیکس جمع کیا تاہم محصولات کا ٹارگٹ 956 ارب روپے حاصل نہ ہوسکا اور 84 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 468 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677 ارب روپے تھا، شرحِ سود میں 10 فیصد اور پچھلے سال کی نسبت افراطِ زر میں 22 فیصد کمی کے باوجود محصولات میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوری کے مہینے میں انکم ٹیکس محصولات میں 28 فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں سیلز ٹیکس محصولات میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
3
عمرایوب کے خلاف نومئی کے تین مقدمات میں پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت،لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمرایوب کےخلاف نومئی کےتین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی،اپوزیشن لیڈر عمرایوب عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت خصوصی عدالت کےجج نے استفسارکیا کہ کیاعمرایوب کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے؟پولیس نےجواب دیا کہ ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں۔
جس پرعمرایوب نےکہاکہ انہوں نےخودجے آئی ٹی میں پیش ہوکراپنا موقف پیش کیا،انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظرعلی گل نےپولیس کو تفتیش مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئےعمر ایوب کی عبوری ضمانتیں میں اٹھارہ فروری تک توسیع کردی۔
4
ایف بی آر نے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 30 ارب روپے مانگ لئے۔یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا پلان بنالیا، حکومت سے مالی سال 26-2025ء کیلئے 30 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کیلئے 9 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
5
گوجرانوالہ مراکش کشتی حادثے کے مزید 8 متاثرین وطن پہنچ گئے۔مسافروں کی نشاندہی پر غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث متعدد گینگ بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق محمد افضال جو منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے، اس کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔آخری کھیپ میں محمد افضال،احمد عرفان، عدیل محمد اور محمد ارسلان دبئی کے راستے اسلام آباد پہنچے،جبکہ تنویر احمد، غلام مصطفے، علی مجاہد اور سید محی الدین بدر دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچے۔