1
پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔
سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔
دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے، شہری بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔
2
26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم,اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔
بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔
3
موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ، ناجائز اسلحہ اور کار برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
موٹروےپولیس ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران نے ہڑپہ ٹال پلازہ پر مشکوک کارکو رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر فرار ہونے کی کوشش جس کو ناکام بنا دیا گیا۔
کار کی تلاشی کے دوران 29 پیکٹ چرس ، سب مشین گن کے 5 میگزین اور 5 پسٹل برآمد ہوئے، موٹروے پولیس نے کار میں سوار دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
4
ڈی جی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی بھرپورجوابی کارروائی اور فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج نے پولیس آپریشن کی قیادت کی، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی بھی ہمراہ تھے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد حملہ آوروں کا بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔


