1
وزیراعلیٰ کے پی کا ضلع جنوبی وزیرستان اپرکا نام تبدیل کرکے ’محسود وزیرستان‘ رکھنے کا اعلان،پشاور میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور نے سماجی تنظیم کی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینےکا بھی اعلان کیا۔تقریب میں سینیٹردوست محمد، صوبائی وزرا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔
2
قلات میں فورسز کی کارروائی، 12دہشتگرد جہنم واصل، مقابلے میں ایف سی کے 18 جوان شہید، 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، دشمن قوتوں کی ایماء پر دہشتگردی کا مقصد بلوچستان کا پُرامن ماحول خراب کرنا تھا۔
3
امریکا نے پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیامحکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں 7 ہزار 300 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
جبری بیدخل کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر پر تشدد واقعات میں ملوث افراد تھے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم چند پاکستانی بھی گرفتار ہوئے۔پاکستانی شہریوں کی گرفتاریاں غیرقانونی طورپر امریکی سرحد عبور کرنے پر کی گئیں۔


