راولپنڈی(ای پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ پورس کاہاتھی ثابت ہواصرف بڑھکیں مارسکتاہے ،عمران خان نے پی ڈی ایم کوچاروں شانے چیت کردیا۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ 4ارب ڈالرز سے کچھ زیادہ صرف ذخائررہ گئے ہیں
،سینکڑوں آپریشن ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی ہورہے ہیں،خیبر پختونخوااسمبلی بھی تحلیل ہوگی ،سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے،اس کے بعدقومی اسمبلی کی باری آئیگی۔